Home » » یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی الله تعالیٰ

یکم محرم الحرام یوم شہادت سیدنا فاروق اعظم رضی الله تعالیٰ

خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جلیل القدرصحابی اور بہترین منتظم تھے۔ ان کے دورخلافت میں 22لاکھ مربع میل پر اسلام کاپرچم لہرایا گیا۔ آج خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہکا یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔ خطبہٴ جمعہ کے دوران ایک شہری خلیفہ وقت سے استفسار کرتا ہے کہ بیت المال سے ملنے والا کپڑا تو اتنا نہیں تھا کہ ان جیسے دراز قد شخص کا کرتا بن سکے۔ پھر یہ اضافی کپڑا کہاں سے آیا؟ خلیفہ کی جگہ مجمع سے ان کا بیٹا وضاحت کرتا ہے کہ انہوں نے اپنے حصے کا کپڑا والد کو دیا جس سے ان کا کرتا بن پایا۔ یہ تھے 22لاکھ مربع میل پر اسلام کا پرچم لہرانے والے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کا لقب فاروق تھا۔ انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حق و باطل میں فرق کرنے پر یہ لقب دیا۔ انہیں مراد رسول صلی اللہ علیہ وسلم بھی کہا جاتا ہے۔ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے حقیقی جمہوریت اورعدل کا ایسا نظام وضع کیا جس نے حکمرانی کا تصور ہی بدل ڈالا۔ عہد فاروقی کا بنیادی وصف عدل و انصاف تھا۔ شاہ و گدا ہو یا عزیز و بیگانہ، سب کیلئے ایک ہی قانون تھا۔ سن ہجری کا اجراء، فوج و پولیس، بیت المال، نئے شہروں کا قیام، نہری نظام، مردم شماری، ڈاک خانے کا قیام، تعلیم کو لازمی قرار دینا اور زرعی و مالیاتی اصلاحات عہدِفاروقی کے انقلابی اقدامات تھے۔ فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کئی آراء پرآیات ِ قرآنی نازل ہوئیں۔ ابولولوفیروز نامی شخص نے نمازفجر کے دوران آپ رضی اللہ عنہ پر قاتلانہ حملہ کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ شدید زخمی ہوئے اور یکم محرم الحرام کو شہید ہوگئے

Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel