Home » » اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ شہید

اہلسنت والجماعت پنجاب کے صدر مولانا شمس الرحمن معاویہ شہید


افسوس ناک خبر
لاہور: رنگ روڈ پر اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا شمس الرحمان معاویہ قاتلانہ حملے میں شہید  ہوگئے۔
الآسر نیوز کے مطابق مولانا شمس الرحمن معاویہ لاہور کے علاقے کریم پارک میں محمد جامع مسجد میں نماز جمعہ پڑھانے کے بعد اپنے محافظ اور ڈرائیور کے ساتھ گھر جار تھے کہ نامعلوم افراد نے رنگ روڈ پر ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے تاہم ان کا محافذ اور ڈرائیور اس حملے میں محفوظ رہے، واقعے کے بعد مولانا شمس الرحمن کو تشویشناک حالت میں میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دوسری جانب اہلسنت والجماعت نے مولانا شمس الرحما ن کے قاتلانہ حملے شہید ہونے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کرتےہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ واقعہ کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے

Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel