Home » , » جشن عيدمیلادالنبی منانے والوں کے لیے عقلی دلائل

جشن عيدمیلادالنبی منانے والوں کے لیے عقلی دلائل


جشن عيدمیلادالنبی منانے والوں کے لیے عقلی دلائل
(صرف ان کے لیئے جو واقعی مسئلہ سمجھنا چا ہتے ہیں )

جو بھائی عید میلادالنبی منانے کی طرح طرح کے دلائل پیش کر رہے ہیں ان سے سوال ہے کہ ان دلائل کی روشنی میں صحابہ نے عید میلادالنبی کیوں نہیں منائی؟
اہل بیت نے کیوں نہیں منائی؟
تابعین نے کیوں نہیں منائی؟
تبع تابعین نے کیوں نہیں منائی؟
اگر اس عید کا منانا اسلام کا حصہ ہوتا تو جس شہر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم رہے اہل بیت اور صحابہ رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین رہے آج تک صحابہ کی آل مدینہ شریف میں رہتے ہیں مدینہ کی 1400 کی تاریخ میں عیدمیلادالنبی نہین منائی گئ
اگر آج کے رور کی حکومت کو وہابی نجدی کہتے ہیں تو اس پہلے کی حکومتوں نے ہر سال 12 ربیع اﻷول کو اس میلاد کا اہتمام کیوں نہین کیا ؟ کیا وہ حکومتں بهی وہابی تهی؟
اسی طرح خلفاءالراشدين کے دور میں ہر سال اس میلاد کو کیوں نہیں منایا گیا؟ کیا وہ بهی وہابی تھے؟
کچھ اللہ کا خوف کرو مسئلہ دیوبندی وہابی اور بریلوی کا نہیں جس کام کا حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں دیا جو کام شریعت کا حصہ نہیں ہم کیوں کریں؟
کچھ بھائی کہتے ہیں عید میلادالنبی منانے سے منع کب کیا گیا ہے. جو بھائی بدعت حسنہ کے نام سے بدعات کرتے ہیں ان سے سوال ہے (نعوذ باللہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر جو دین نازل ہوا کیا وہ ناقص ہے ؟ جس کا دل چاہے دین میں اضافہ کرے ؟
دین اسلام کامل مکمل ہے اس میں کسی قسم کا اضافہ یا کمی کرنے کی کوئی گنجائش نہیں.
آپ صلی اللہ وسلم نے فرمایا ہے ہر بدعت گمراہی ہے اور ہر گمراہی کا ٹھکانہ جہنم ہے
. ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پڑهنی چاہیے. زندگی کے ہر کام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنی چاہیے
. یہ صحیح معنوں میں آپ صلی اللہ علیہ وسلہ کے ساتھ محبت ہے، عملی طور پر زندگی کے ہر پہلو میں آپ صلی اللہ علیہ وسلہ کی پیروی کرنی چاہیے.
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel