Home » » Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par 20, 21, رضاخانی تحریف نمبر 19,

Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par 20, 21, رضاخانی تحریف نمبر 19,

رضاخانی تحریف 19
احمد رضاخان کے ترجمے پر رضاخانی مذہب کے حکیم جی احمد یار گجراتی نے تفسیری حاشیہ لکھا اسے ”پیر بھائی پرنٹرز “ نے طبع کراکے ادارہ کتب اسلامیہ چوک گجرات سے سے شائع کرایا اس میں ایک جگہ احمد یار گجراتی صاحب شیطان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ:
کیونکہ میں پرانا صوفی ،عالم ،عابد ،فاضل دیوبند ہوں اور آدم علیہ السلام ابھی نہ کچھ سیکھا نہ عبادت کی۔
تفسیر نور العرفان ،پارہ 23 ،سورہ ص،حاشیہ 8،ص 730
احمد یار گجراتی نے یہاں شیطان کو ”فاضل دیوبند“ کہہ کر جس اخلاقی پستی اور تعصب کااظہار کیا ہے اس پر ہم بھر پور تبصرہ کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں لیکن فی الحال اس وقت یہ موضوع نہیں ۔اب جو نعیمی کتب خانے والوں نے ”نور العرفان “ شائع کی اس میں
فاضل دیوبند“ کے الفاظ نکال دئے گئے ہیں ۔عبارت ملاحظہ ہو:
کیونکہ میں پرانا صوفی،عابد،عالم فاضل ہوں اور آدم علیہ السلام نے ابھی نہ کچھ سیکھا نہ عبادت کی ۔
(نور العرفان،ص 550، نعیمی کتب خانہ گجرات)
احمد یار گجراتی کی آل و اولاد کی طرف سے شیطان کیلئے”فاضل دیوبند“ کے الفاظ کو نکال دینا اس بات کا اقرار ہے کہ احمد یار گجراتی نے محض شیطان سے اپنی پرانی یاری کے اظہار اور علمائے دیوبند کے تعصب میں تفسیر کے اندر اتنا بڑا جھوٹ بولا کہ بعد کے بریلویوں نے بھی اس جھوٹ پر شرمندہ ہوکر اس لفظ کو ہی نکال دیا کہ نہ رہے بانس نہ بجے بانسری۔
رضاخانی تحریف20
اسی نور العرفان میں ایک جگہ بریلوی مذہب کے یہ حکیم جی نبی کریم ﷺ کی گستاخی کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ معاذ اللہ نبی کریم ﷺ بتوں کے نام پر ذبح ہونے والا مرداڑ گوشت کھالیا کرتے تھے ۔عبارت ملاحظہ ہو:
حضور نے نبوت سے پہلے بھی بتوں کے نام کا ذبیحہ کھایا۔(نور العرفان ،پارہ 15،سورہ کہف ،حاشیہ14،ص 799، نعیمی کتب خانہ)
اب ذرا ’پیر بھائی کمپنی“ کے غازیوں کاکارنامہ بھی ملاحظہ فرمائیں:
حضور نے نبو ت سے پہلے بھی بتوں کے نام کا ذبیحہ نہ کھایا ۔(نو ر العرفان ،ص 471، پیر بھائی کمپنی لاہور)
غور فرمائیں اصل عبارت میں ”نہ “ نہیں تھا مگر بریلویوں نے اس گستاخی پر پردہ ڈالنے کیلئے کتنی بڑی تحریف کا ثبوت دیا مگر افسوس کہ خدا خوفی سے لاپرواہ ہوکراتنی بڑی علمی خیانت کرنے کے باوجود بھی چوری پکڑی گئی۔
رضاخانی تحریف21
1942میں بریلویوں نے احمد رضاخان کا ایک فتوی ”الدلائل القاہرہ“ کے نام بمبئی سے شائع کرایا جس میں ”آل انڈیا محمڈن ایجوکیشنل کانفرنس “ اور ”مسلم لیگ“ کے بارے میں سوال کیا گیا تھا (ص ۳) کہ ان کی مدد کرنا یا اس جماعت میں شامل ہونا کیسا ہے۔۔؟؟اس فتوے پر احمد رضاخان سمیت 80 بریلوی علماءکے دستخط ہیں جس میں مسلم لیگ کے بانی اور ان کی جماعت پر کفر کا فتوی لگایاگیا اور ان کی امداد و نصرت کوحرام قرار دیا گیا ۔مگر اب ”رضا فاونڈیشن“ کے غازیوں کا کارنامہ بھی دیکھتے جائیں کہ انھوں نے ایران توران سے مواد جمع کرکيااحمد رضاخان کے فتاوے کا مجموعہ 30جلدوں میں شائع کرایا ۔جلد 15میں اس فتوے کو اسی نام کے ساتھ شائع کیا گیا مگر آل انڈیا محمڈن کا نام تو رہنے دیا اور اپنی دیانت کاثبوت دیتے ہوئے ”مسلم لیگ“ کانام نکال دیا گیا ۔ملاحظہ ہو ص 103 ،104 جلد 15 تف ہے ایسی دیانت پر۔
نوٹ:بریلویوں نے تقسیم ہند سے پہلے مسلم لیگ کے خلاف ”مسلم لیگ کی زریں بخیہ دری“،”الجوابات السنیہ“ ”احکام نوریہ شرعیہ“ ”تجانب اہلسنت“نامی فتاوے شائع کروائے جس میں قائد اعظم محمد علی جناح کو جہنم کا کتا، رافضی کافر، اور مرتد کہا گیا اور مسلم لیگ کی مدد نصرت واعانت کو حرام قرار دیاگیا۔۔کوئی رضاخانیوں سے پوچھے کہ وہ آج اپنے اکابرین کا یہ ”علمی سرمایہ“ کیوں عوام کے سامنے نہیں لارہے ہیں۔۔۔؟؟؟دلائل کے میدان میں شکست کھاجانے کے بعد اب تم ”راہ سنت“ کے خلاف جھوٹے پرچے کٹواتے ہو کہ یہ فوج اور پاکستانی مفادات کے خلاف مواد شائع کرتے ہیں مگر اپنے اکابرین کی یہ سیاہ تاریخ تمھیں نظر نہیں آتی۔۔؟؟جنھوں نے کھل کر پاکستان کی مخالفت کی ۔۔۔محمد علی جناح کو جہنم کا کتاکہا۔۔۔مرتد کہا بلکہ یہاں تک کہا کہ قائد اعظم کی تعریف کرنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔۔۔شرم۔۔شرم۔۔۔شرم۔۔

Share this article :

Post a Comment

 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel