پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ جامعہ مفتاح العلوم میں بم دھماکے میں بچوں سمیت چھ افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔
جمعرات کو دھماکہ جامعہ مفتاح العلوم کے سامنے ریڑی میں ہوا ہے اور دھماکے میں شھید ہونے والے 11 افراد میں چار بچے بھی شامل ہیں۔کوئٹہ سے الآسرچینل کے نامہ نگار عمار کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں جامعہ مفتاح العلوم کے سامنے کھڑی ریڑی میں بم نصب کیا گیا تھا۔
دھماکے میں شھید و زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر مدرسے کے طالب علم ہیں۔
دھماکہ اس وقت ہوا جب مدرسے میں دستار بندی کے بعد طلبہ میں انعامات تقسیم کیے جا رہے تھے اور تقریب کے موقع پر مدرسے میں علماء اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
دھماکے کے بعد شھید و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پرسول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔ جہاں سے شدید زخمیوں کو کمبائنڈ ملٹری ہسپتال یا سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیاگیا۔
صوبائی سیکرٹری صحت عصمت اللہ کاکڑ نے دھماکے کے بعد سول ہسپتال کوئٹہ میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے جبکہ پولیس اور فرنٹیئرکور کے اہلکار بھی مذید کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے سول ہسپتال پہنچ گئے ہیں۔
دھماکے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کور کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئےاور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔
دھماکے سے مدرسے کی عمارت سمیت قریبی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تاہم آخری اطلاع تک کوئی اعلیٰ پولیس اور نہ ہی کوئی حکومتی عہدیدار جائے وقوعہ پر نہیں پہنچ سکے۔