تازہ ترین

مستونگ؛ میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکا


مستونگ؛ میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 35 افراد جاں بحق 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بازار میں ہونےو الے دھماکے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ  کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔
دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع  پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق مستونگ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد مستونگ کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق تمام ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی پر طلب کرلیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر رشید کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور دھماکے سے متعلق تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا خودکش۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں دہشت گردی کے خلاف مکمل اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔

نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں، ابتدائی شواہد اور تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ۔  شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے  اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے ۔ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد صوبے میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

بلوچستان میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان

صوبائی حکومت نے بلوچستان میں سانحہ مستونگ پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق سوگ منانے کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔


click Here

پاکستان:جمیعت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکہ۔40 افراد شہید



 پشاور :پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے،پشاور سے موصولہ خبروں کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کنونشن کے دوران دھماکے میں 40 افراد جان سے گئے۔



یہ خبر بھی پڑھیں

مولانا احمد لدھیانوی کی خار باجوڑ جمعیت علمائے اسلام کنونشن میں دھماکے کی مذمت




جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ دھماکہ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں مجھے بھی شرکت کرنا تھی لیکن آخری لمحے میں میں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ ’دھماکہ جہاد نہیں فساد ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔  دھماکے میں ان کا کیمرہ مین سمیع اللہ بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں جے یوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اس افسوس ناک واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفورحیدری نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ۔مولانا عبدالغفورحیدری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔


ترجمان جمعیت علما اسلام خیبر پختوا عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب دھماکا ہوا، مولانا لائق کی تقریرکے دوران دھماکا ہوا۔

عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور سینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے، جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللّٰہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے، حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔


جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل نے واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی اور انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ فضل نے حامیوں سے کہا کہ آپ لوگ فوراً ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کو خون فراہم کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق یہ حملہ ملک کو کمزور کرنے کی ایک اور سازش ہے۔ حکومت دہشت ۔گردوں سے نمٹنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے

کوئٹہ؛ کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو بچاتے ہوئے نوجوان جاں بحق

 


کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے سریاب میں کنویں میں ڈوبنے والے کم سن بچے کو نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

بالاچ نوشیروانی نامی نوجوان کم سن بچے کو بچانے کے لیے سیلابی کنویں کے اندر گئے۔  جس وقت واقعہ پیش آیا اس وقت لڑکا کچرا جمع کر رہا تھا۔ بدقسمتی سے نوجوان اور کم سن بچہ بچاؤ کی کوششوں کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

بالاچ نوشیرو کے ایک کزن بلاول  نے روتے ہوئے بتایا کہ ’بالاچ واپس نہیں آیا‘۔ انہوں نے کہا کہ بالاچ نے کم سن لڑکے کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ لواحقین، دوستوں اور اہل علاقہ نے اپنے طور پر کم سن بچے اور بالاچ کو بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ بلاول نے کہا کہ ہم نے 14 گھنٹے کی کوششوں کے بعد دونوں لاشیں نکال لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ریسکیو ٹیم 3 گھنٹے بعد موقع پر پہنچی اور وہ بھی بے بس تھی۔

اس دوران بلوچستان کے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ جوانوں کی شناخت جلیل احمد شاہوانی اور امیر حمزہ شاہوانی کے ناموں سے ہوئی اور انہوں نے 14 گھنٹے کی مشقت کے بعد لاشیں نکال لی گئیں۔

جلیل شاہوانی نے بتایا  کہ ہمیں لاشیں نکالنے کے لیے کنویں کے اندر ایک سنگین خطرے کا سامنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کنویں میں اندھیرا تھا جس میں پانی بھر گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم واپس آ جائیں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو کو دونوں نوجوانوں کے لیے انعامات اور نوکریوں کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے ترجمان نے بتایا کہ صوبائی سربراہ نے دو نوجوانوں کو ڈی پی ایم اے میں ملازمت اور ان کے لیے 2-2 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سریاب میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دونوں جوانوں کی بہادری کو سراہا۔


Al Asir Channel الآسر چینل


 

Click Here



بلقیس بانو کیس: بھارتی سپریم کورٹ نے قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا

 


ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے گھر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20جنوری 2008 میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن  کی طرف سے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی عدالتی فیصلہ کو ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ ملزمان میں سے ایک ملزم نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس  پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی  سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔

اس حوالے سے مقامی کلیٹر سوجال میاترا کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ طور پر ملزمان کی سزا میں کمی کی منظوری دی۔  ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے فیصلہ سےآگاہ کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے۔

واضح رہے کے گجرات حملوں کے وقت 19سالہ بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھی، واقعے کے خلاف مقامی پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر بلقیس بانونے نیشنل ہیومن رائٹس کمشین سے مدد کی اپیل کی  تھی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کی درخواست پر سی بی آئی کو واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

 

Al Asir Channel الآسر چینل


 

Click Here

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، وادی میں ہڑتال

 


سرینگر: بھارتی یوم آزادی پر دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں اطراف مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں۔

کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ  مقبوضہ کشمیر پر بھارت کی جانب سے مسلسل تسلط کی جانب مبذول کروانا ہے۔

کشمیری عوام نے گزشتہ روز 14 اگست کو پاکستان کا یوم آزادی پورے جوش و خروش سے منایا تاہم آج حریت کانفرنس کی اپیل پر پوری وادی میں عام ہڑتال ہے اور تمام دکانیں اور دفاتر بند ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار

دوسری جانب مودی سرکاری نے احتجاجی مظاہرے روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ لوگوں کو رابطوں سے روکنے کےلیے وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔ ان سب اقدامات کے نتیجے میں مقبوضہ کشمیر میں ایک طرح کی کرفیو جیسی صورت حال ہے جب کہ سڑکوں پر سناٹے کا راج ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں

طور خم سرحد پر بھی طالبان کا قبضہ؛ بارڈر سیل


Al Asir Channel الآسر چینل

طور خم سرحد پر بھی طالبان کا قبضہ؛ بارڈر سیل

 


پشاور: طور خم سرحد پر طالبان نے قبضہ کرکے بارڈر بھی بند کردیا۔ 

اطلاعات کے مطابق چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اب طالبان نے طور خم بارڈر پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے، اور پولیس کا کہنا ہے کہ طالبان نے کنٹرول حاصل کرنے کے بعد بارڈر بند کر دیا ہے۔

دوسری جانب جس کے بعد پاکستان نے بھی پاک افغان سرحد سیل کردی ہے، اور سیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

   اس خبرکوبھی پڑھیں بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ طالبان نے افغانستان کے بیشترعلاقوں کے بعد چمن سے متصل باب دوستی گیٹ کا کنٹرول بھی سنبھال لیا تھا اور باب دوستی پر اپنا پرچم لہرا دیا، اس حوالے سے طالبان کی جانب سے ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن میں وہ سرحدی گیٹ سے ملحقہ علاقے میں گشت کرتے ہوئے اور چوکیوں پر پرچم لہراتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Al Asir Channel الآسر چینل


بھاگ کر آنیوالے 84 افغان فوجی ازبکستان میں گرفتار - Al Asir Channel


ازبکستان نے افغانستان کے شہر مزار شریف سے بھاگ کر آنے والے 84 افغان فوجی گرفتار کر لیے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے فوجیوں نے طالبان سے بھاگ کر ازبکستان میں پناہ لی تھی۔

اس حوالے سے ازبک وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے گئے مذکورہ 84 افغان فوجی زخمی تھے، جنہوں نے ازبک حکام سے طبی مدد مانگی۔


شاید آپ یہ بھی پسند کریں

مدح صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ مطالباتی جلوس - Sunni Ulama Council Quetta Balochistan

کراچی - شیعہ دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی


Al Asir Channel الآسر چینل


تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے


لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، وہ گزشتہ پانچ روز سے علیل تھے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، انہیں طبیعت علیل ہونے پر فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف فیض آباد انٹرچنیج پر احتجاج کے بعد دو روز قبل ہی خادم رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی نے حکومت سے مذاکرات کیے تھے۔ اسی دھرنے میں انہوں ںے کارکنوں سے کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اس کے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔


خاندانی ذرائع کے مطابق  مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔
ان کی وفات کے بعد ملک بھرسے کارکنان کا ان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے




Al Asir Channel

کراچی - شیعہ دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار


13-11-2020

دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار 

کراچی
سی ٹی ڈی سول لائن کی حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کاروائی، انچارج سی ٹی ڈی

فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار،
مظہر مشوانی

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد سے ہے،
انچارج سی ٹی ڈی

کراچی۔ملزمان میں آغا حسن اور  سید محمد علی رضا نقوی شامل،
مظہر مشوانی

ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار،
انچارج سی ٹی ڈی

گرفتار ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،
مظہر مشوانی

شعیہ دہشتگرد تنظیم سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی

اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،
مظہر مشوانی

سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی



یہ خبر بھی پڑھیئے


الآسر چینل
Al Asir Channel

ہندوستان سے

اظہارخیال

 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel