تازہ ترین
Showing posts with label دھشتگردی کی خبریں. Show all posts
Showing posts with label دھشتگردی کی خبریں. Show all posts

مستونگ؛ میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکا


مستونگ؛ میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل خودکش دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 35 افراد جاں بحق 

ایکسپریس نیوز کے مطابق مستونگ میں جشن میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق بازار میں ہونےو الے دھماکے میں ابتدائی طور پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی۔ اسسٹنٹ کمشنر مستونگ  کے مطابق دھماکا مدینہ مسجد کے قریب ہوا، جہاں لوگ عیدمیلاد النبیؐ کے جلوس میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہورہے تھے۔
دھماکے میں 35 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈی ایس پی محمد نواز گشکوری بھی شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ مسجد سے جمع ہونے کے بعد لوگوں نے جلوس میں شرکت کرنا تھا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع  پر پہنچیں جہاں سے زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق مستونگ کے اسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک ہے، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ دھماکے کے بعد مستونگ کے علاوہ کوئٹہ کے سول اسپتال میں بھی ا یمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق تمام ڈاکٹرز ، فارماسسٹ ، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف ایمرجنسی ڈیوٹی پر طلب کرلیے گئے ہیں۔

ڈی ایچ او مستونگ ڈاکٹر رشید کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ۔

پولیس کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور دھماکے سے متعلق تعین کیا جا رہا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا یا خودکش۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تخریب کار عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں دہشت گردی کے خلاف مکمل اتحاد پیدا کرنا ہوگا ۔

نگران وزیر داخلہ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ۔ انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بارے میں تحقیقات ہورہی ہیں، ابتدائی شواہد اور تحقیقات کے مطابق یہ خود کش حملہ تھا۔

نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کے مطابق حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کردیا گیا ہے ۔  شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے  اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔  انہوں نے کہا کہ مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے ۔ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔

آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد صوبے میں بدامنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان کی تمام تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

بلوچستان میں تین روزہ سوگ منانے کا اعلان

صوبائی حکومت نے بلوچستان میں سانحہ مستونگ پر تین روزہ سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیر اطلاعات کے مطابق سوگ منانے کا مقصد شہدا کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی ہے۔ تین روزہ سوگ کے دوران سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔


click Here

پاکستان:جمیعت علمائے اسلام کے جلسے میں دھماکہ۔40 افراد شہید



 پشاور :پاکستان میں ایک بار پھر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے،پشاور سے موصولہ خبروں کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام کنونشن کے دوران دھماکے میں 40 افراد جان سے گئے۔



یہ خبر بھی پڑھیں

مولانا احمد لدھیانوی کی خار باجوڑ جمعیت علمائے اسلام کنونشن میں دھماکے کی مذمت




جے یو آئی کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ دھماکہ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں مجھے بھی شرکت کرنا تھی لیکن آخری لمحے میں میں نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔


انہوں نے کہا کہ ’دھماکہ جہاد نہیں فساد ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔  دھماکے میں ان کا کیمرہ مین سمیع اللہ بھی شدید زخمی ہوا ہے۔ دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں جے یوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔


پارٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سے اس افسوس ناک واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثنا جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر عبدالغفورحیدری نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ ۔مولانا عبدالغفورحیدری کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جارہے ہیں۔


ترجمان جمعیت علما اسلام خیبر پختوا عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن میں 4 بجے کے قریب دھماکا ہوا، مولانا لائق کی تقریرکے دوران دھماکا ہوا۔

عبدالجلیل جان کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی مولانا جمال الدین اور سینیٹر عبدالرشید بھی کنونشن میں موجود تھے، جے یو آئی تحصیل خار کے امیر مولانا ضیاء اللّٰہ دھماکے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں جے یو آئی کے جلسے میں بم دھماکہ انتہائی قابل مذمت ہے، حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے۔


جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل نے واقعے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف سے بات کی اور انہیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے۔ فضل نے حامیوں سے کہا کہ آپ لوگ فوراً ہسپتال پہنچیں اور زخمیوں کو خون فراہم کریں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے مطابق یہ حملہ ملک کو کمزور کرنے کی ایک اور سازش ہے۔ حکومت دہشت ۔گردوں سے نمٹنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے

کراچی - شیعہ دہشتگرد تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار


13-11-2020

دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد کے ٹارگٹ کلر گرفتار 

کراچی
سی ٹی ڈی سول لائن کی حساس ادارے کے ہمراہ سائٹ نورس چورنگی کے قریب کاروائی، انچارج سی ٹی ڈی

فائرنگ کے تبادلے کے بعد انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد گرفتار،
مظہر مشوانی

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق دہشتگرد شیعہ تنظیم کالعدم سپاہ محمد سے ہے،
انچارج سی ٹی ڈی

کراچی۔ملزمان میں آغا حسن اور  سید محمد علی رضا نقوی شامل،
مظہر مشوانی

ملزمان کے دو ساتھی کرار علی اور سید اوسط علی رضوی موقع سے فرار،
انچارج سی ٹی ڈی

گرفتار ملزمان 5 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،
مظہر مشوانی

شعیہ دہشتگرد تنظیم سپاہ محمد کا سلیپر سیل ملزم اوسط علی کی زیر نگرانی کام کررہا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی

اوسط علی ٹارگٹ کی ریکی کرواتا اور پھر گروہ کے شوٹرز سے ٹارگٹ کرواتا،
مظہر مشوانی

سلیپر سیل میں شامل شوٹرز کو 25 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا تھا،
انچارج سی ٹی ڈی



یہ خبر بھی پڑھیئے


الآسر چینل
Al Asir Channel

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

 

داعش نے جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر حملے کی ذمے داری قبول کر لی

انتہا پسند  گروپ داعش نے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں غیرمسلموں کے قبرستان پر بم حملے کی ذمے داری قبول کر لی ہے۔ قبرستان الحواجات میں بدھ کو ایک تقریب پر حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

سائٹ انٹیلی جنس گروپ کے مطابق داعش نے جمعرات کو اپنی خبررساں ایجنسی اعماق پر ایک بیان جاری کیا ہے اور اس میں حملے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اس نے کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے جدہ میں گذشتہ روز قبرستان میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔اس وقت وہاں تقریب میں یورپی ممالک کے سفارت کار شریک تھے۔

مکہ ریجن کے ترجمان سلطان الدوسری نے کہا ہے کہ ’’ سکیورٹی حکام نے اس ناکام اور بزدلانہ حملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔اس وقت جدہ گورنری میں واقع قبرستان میں منعقدہ تقریب میں فرانسیسی قونصل بھی شریک تھے۔ اس حملے کے نتیجے میں یونانی قونصل خانے کا ایک ملازم اور سعودی سکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا ہے۔اب واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔‘‘

سعودی حکام کے مطابق قبرستان میں یہ واقعہ اس وقت رونما ہوا تھا جب مختلف غیرملکی سفارت خانوں کے ارکان وہاں پہلی عالمی جنگ کے خاتمے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب میں شریک تھے۔

الریاض میں فرانس ، یونان ، اٹلی ، برطانیہ اور امریکا کے سفارت خانوں نے گذشتہ روز ایک مشترکہ بیان میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب کے حکام کی اس حملے اور اس کے ذمے داروں کے خلاف تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔

ان سفارت خانوں نے اس حملے کے فوری بعد سعودی حکام کا ان کے سریع الحرکت ردعمل پر پر شکریہ ادا کیا تھا۔انھوں نے حملہ کی جگہ پر موجود ہر شخص کی مدد کی۔سعودی سکیورٹی فورسز نے قبرستان کا فوری طور پر محاصرہ کر لیا تھا اور اس کو محفوظ بنالیا تھا۔

العربیہ کے مطابق الخواجات قبرستان میں برطانوی اور پرتگیزی فوجیوں سمیت مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد مدفون ہیں۔



مزید خبریں پڑھئیے






Al Asir Channel

ایران 'زینبیون'ملیشیا کے ذریعے کیسے پاکستان کو بلیک میل کر رہا ہے؟


ایران 'زینبیون'ملیشیا کے ذریعے کیسے پاکستان کو بلیک میل کر رہا ہے؟

ایرانی حکومت اپنے نظریاتی اور تزویراتی اہداف کے حصول اور خطے کے ممالک میں عدم استحکام کے لیے کئی عسکری گروپوں کو استعمال کر رہا ہے۔ انہی ملیشیاوں‌ میں ایک 'زینبیون بریگیڈ' بھی ہے۔ یہ تنظیم سنہ 2012ء کو ایرانی پاسداران انقلاب نے قائم کی تھی۔ اس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجووں کو شام میں لڑائی کے لیے بھرتی کیا گیا۔ شام میں 'کام' مکمل ہونے بعد جب ان جنگجووں کو واپس ایران لایا گیا تو ایران نے اس گروپ کو پاکستان پر دباو ڈالنے کے لیے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایرانی حکومت اور پاکستان کے درمیان تعلقات اتارو چڑھاو کا شکار رہتے ہیں۔ ماہرین کا خیال ہے زینبیون بریگیڈ کی آڑ میں ایران اپنے پڑوسی ملک پاکستان کو بلیک میل کرنا چاہے اور اس گروپ کو پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس گروپ کو پاکستان کے لیے 'ٹائم بم' قرار دیا جا رہا ہے۔

سنہ 2011ء کوشام میں صدر بشارالاسد کے خلاف اٹھنے والی عوامی احتجاجی تحریک کے بعد ایران نے مقامات مقدسہ کے دفاع کی آڑ میں کئی عسکری گروپ تشکیل دیے۔ان میں ایک 'زینبیون' ملیشیا قائم کی گئی جس میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے جنگجووں‌ کو بھرتی کیا گیا۔ یہ تنظیم ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کو براہ راست جواب دہت ھی اور اس نے ایرانی مدد کے ساتھ شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے لڑائی میں حصہ لیا۔

شام میں سیاسی اور عسکری تغیرات اور دمشق میں ایرانی اثرونفوذ میں‌ کمی کے بعد افغانستان، عراق، پاکستان اور دوسرے ملکوں سے آئے جنگجووں‌ کو بھی واپس ان کے ملکوں‌ کو بھیجا جا رہا ہے۔

پاکستانی انٹیلی جنس حکام کے مطابق شام سے ایران لوٹنے والے زینبیون بریگیڈ کے دسیوں جنگجو خفیہ اور غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہو رہے ہیں۔ انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان سے بھرتی کیے گئے ان جنگجووں‌ کو اب شام سے واپس پاکستان لایا جا رہا ہے کیونکہ شام میں ایران کو اب ان کی ضرورت نہیں رہی ہے۔

پاکستانی حلقوں کو تشویش اور خدشہ ہے کہ شام سے واپس آنے والے یہ جنگجو پہلے سے فرقہ واریت کا شکار رہنے والے ملک میں مزید مذہبی منافرت پھیلانے اور خطے میں نئی جنگ کو ہوا دینے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے بعض فرقہ وارانہ فسادات اور واقعات میں ایران کا نمایاں کردار رہا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال بھارتی جاسوس کلبوشن یادیو کی دی جاسکتی ہے جسے پاکستان اور ایران کی سرحد سے گرفتار کیا گیا۔ کلبوشن نے پاکستان کے خلاف جاسوسی کے لیے ایرانی سرزمین کا آزادانہ طورپر استعمال کیا تھا۔



Al Asir Channel

بھارت میں داڑھی نہ منڈوانے پر مسلمان پولیس افسر معطل

 


بھارت میں داڑھی نہ منڈوانے پر مسلمان پولیس افسر معطل

مودی سرکارکے آنے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ  ظلم اورتعصب کی نئی مثالیں قائم  کی جا رہی ہیں،کہیں گائو رکھشا کے نام مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورکہیں داڑھی رکھنے پر تعصب کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع باغپت کے رامالا پولیس اسٹیشن میں مسلمان سب انسپکٹرانتشارعلی کو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کی جانب سے سب انسپکٹر انتشارعلی پر مسلسل داڑھی منڈوانے کے لیے دباؤ ڈالا جاتا رہا جس کے خلاف انہوں نے 29 نومبر 2019 میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) میرٹھ کو ایک خط لکھا اورآئی جی سے داڑھی رکھنے کی اجازت مانگی تھی۔

سب انسپکٹرکی جانب سے لکھے گئے اس خط پر ایک سال گزرنے کے بعد بھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔مسلمان سب انسپکٹرکو داڑھی نہ منڈوانے پر معطل کر دینے کے معاملے پر دارالعلوم دیوبند کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔


فرانس میں نامعلوم افراد کا حملہ، جامع مسجد کی سنگین بے حرمتی

 بدھ 4 نومبر 2020

پیرس: شمالی فرانس میں نامعلوم حملہ آور مسجد میں خنزیر کے کٹے ہوئے سر پھینک کر فرار ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی فرانس کے شہر کومپیئن میں ترک اسلامک یونین برائے مذہبی امور نے بتایا کہ مقامی جامع مسجد پر ایک نفرت انگیز حملہ ہوا ہے۔ مسجد کی بے حرمتی کرنے والے حملہ آوروں نے خنزیر کے دو کٹے ہوئے سر مسجد کے اندر پھینکے اور فرار ہوگئے۔

فرنچ کونسل آف دی مسلم فیتھ نے بھی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور مسجد انتظایہ اور مقامی آبادی سے اظہاری یکجہتی کیا ہے۔
واضح رہے کہ گستاخانہ خاکوں کی تشہیر کے بعد فرانسیسی صدر کے اسلام اور مسلمان مخالف بیانات کے بعد فرانس میں مسلسل نفرت انگیز حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔



Al Asir Channel
الآسر چینل
 

کوئٹہ: ہزارہ ٹاون میں مشتعل ہجوم ( شیعہ ہجوم) نے تشدد کرکے ایک شخص کو شہید اور دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔





کوئٹہ:(الآسر چینل) ہزارہ ٹاون میں مشتعل ہجوم ( شیعہ ہجوم) نے تشدد کرکے ایک شخص کو شہید اور دو افراد کو شدید زخمی کردیا۔


 پتھرائو سے پولیس ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارہ ٹاون کرانی روڈ پر ہجوم نے تین افراد کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے ایک شخص شہید اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔ ہجوم کا ‘ لاشیں حوالگی سے انکار ‘پولیس پر پتھرائو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی ‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ میں لین دین کے معاملے میں گئے ہوئے خروٹ آباد کے رہائشیوں کو ہجوم نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کے یہ لوگ یہاں لڑکیوں کے پیچھے آئے ہیں۔ تشدد سے ایک شخص شیہد اور دو شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ 400افراد کے قریب شیعہ ہجوم نے نوجوانوں کو پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں ان پر شدید تشدد کیاگیا،جس سے ایک شخص شہید اور دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار ‘مزاحمت پر جوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی ‘مزید کارروائی علاقہ پولیس کررہی ہیں۔

افسوس ناک پی آئی اے کا تیارہ گر کر تباہ



افسوس ناک
پی آئی اے کا تیارہ گر کر تباہ


(الآسر چینل) تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی آ نے والی پی آئی اے کی ایئر بس 320  پی کے 303 کی کراچی ائیرپورٹ کے قریب کریش
90 کے قریب مسافر موجود تھے جہاز کے اندر

جمعیت علماء اسلام کا مرکزی رہنماء کرونا وائرس کے سبب انتقال کرگئے



جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و ایم پی اے بلوچستان اسمبلی سید محمد فضل آغا انتقال کرگئے ہیں

کوئٹہ : (الآسر نیوز) تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے ایم پی اے سابق گورنر بلوچستان اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء سید فضل آغا عالمی مہلک وبا کورونا وائرس سے لڑتے ہوئے چل بسیں، کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج کیا جا رہا تھا لیکن وہ اس بیماری سے جانبر نہ ہو سکے اور آج انتقال کر گئے۔ سید فضل آغا 1946میں بلوچستان کے علاقے پشین میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنی بنیادی تعلیم پشین سے ہی حاصل کی، وہ 1988سے 1991تک ڈپٹی چیئرمین سینیٹ بھی رہے متعداد بار الیکشن میں بھی حصہ لیا۔ وہ 1997سے 1999تک بطور بلوچستان کے گورنر کے اپنے فرائض انجام دیتے رہے۔

دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مفتی سعید احمد پالنپوری کا انتقال



دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث مفتی سعید احمد پالنپوری کا انتقال

معروف اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث و معروف عالم دین مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کا منگل کی صبح ممبئی میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا، مرحوم 80برس کے تھے

دیوبند: معروف اسلامی تعلیمی ادارے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث و معروف عالم دین مولانا مفتی سعید احمد پالنپوری کا منگل کی صبح ممبئی میں مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ مرحوم 80 برس کے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پھیپھڑوں میں پانی سرایت کر جانے کی وجہ سے مفتی صاحب کو سانسیں لینی میں کافی تکلیف تھی۔وہ ممبئی کے جوگیشوری کے ایک اسپتال میں زیر علا ج تھے۔آج صبح انہوں نے آخری سانس لی۔ پسماندگان میں دو بیٹیاں اور دس بیٹے ہیں۔مرحوم کی تدفین اوشیورہ قبرستان،جوگیشوری ویسٹ ممبئی میں ہوئی۔


ریاست گجرات کے ضلع کانٹھا (شمالی گجرات) کے موضع کالیٹرہ میں 1940 میں پیدا ہونے والے مفتی سعید نے ابتدائی تعلیم اپنے وطن گجرات ہی میں حاصل کی۔ پھر مظاہر علوم سہارنپور میں داخلہ لیا۔ نحو، منطق و فلسفہ کی بیشتر کتابیں وہیں پڑھیں، بعد اذاں 1960ء میں دار العلوم دیوبند میں داخلہ لیا اور حدیث و تفسیر اور فقہ کے علاوہ دیگر کئی فنون کے ساتھ وہیں سے فتاوی کی ڈگری حاصل کی۔


تکمیل تعلیم کے بعد وہ دار العلوم اشرفیہ راندیر (سورت) میں تدریس سے وابستہ ہوگئے۔ پھر دار العلوم دیوبند کی مجلس شوریٰ کے معزز رکن محمد منظور نعمانی کی تجویز پر میں دار العلوم دیوبند سے وابستہ ہوئے اورتاحیات دارالعلوم میں اپنی تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔مرحوم نے تقریباً 47 سالوں تک دیوبند میں اپنی خدمات انجام دیں۔


دار العلوم میں مختلف فنون کی کتابیں پڑھانے کے ساتھ مفتی صاحب کی ترمذی شریف اور طحاوی کے اسباق طلبہ میں بے حد مقبول تھے۔ دار العلوم کے شیخ الحدیث اور صدر المدرسین نصیر احمد خان کی علالت کے بعد (1429ھ مطابق 2008ء) سے بخاری شریف جلد اول کا درس بھی ان سے متعلق کر دیا گیا جس کے بعد سے تاحیات وہ دار العلوم کے شیخ الحدیث اور صدر المدرسین تھے۔

فقہی سمیناروں میں ان کی رائے کو بڑی اہمیت دی جاتی تھی اور ان کے مقالات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ان کی فقہی مہارت کی وجہ سے دار الافتاء دار العلوم کے خصوصی بنچ میں ان کا نام نمایاں طور پر شامل ہوا۔ انہوں نے درس وتدریس کے ساتھ تصنیف و تالیف میں بھی گرانقدر خدمات انجام دیں۔اشرف علی تھانوی کے مجموعہ فتاویٰ امداد الفتاویٰ پر حاشیہ بھی لکھا ہے،مرحوم تقریباً 12 کتابوں کے مصنف ہیں۔ جن میں سے کئی دار العلوم سمیت مختلف دینی مدارس میں شامل نصاب ہیں۔

بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا اسپیشل برانچ کا شیعہ پولیس آفیسر گرفتار



اے ایس آئی مصور نقوی (شیعہ) کراچی ائیرپورٹ پرتعینات ، ساتھیوں کی آمدورفت میں مدد کرتا تھا

کراچی میں را کیلئے کام کرنے والا سپیشل برانچ پولیس کا آفیسر گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے ( وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کیلئے سرگرم پولیس آفیسر کو گرفتار کیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سپیشل برانچ کا اےایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کااہم رکن ہے۔

ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کےساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ جو کہ 1991 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ محمود صدیقی گروپ کی ہدایت پر مصور نقوی کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔

یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس گروپ سے منسلک بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 6 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسے قبل بھی ایک اے ایس آئی پکڑا گیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا ۔

ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا آفسر گرفتار کر لیا ہے، پولیس آفسراے ایس آئی کے عہدے پر کام کر رہا تھا ۔

شارع فیصل تھا نے میں تعینات اے ایس آئی شہزاد پرویزسے 2 دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔ پولیس اہلکار دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا گیا ہے۔

ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی رہی ، پولیس اہلکار کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماء مولانا گل رفیق حسن زئی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی



کراچی: ( الآسر چینل) جمعیت علماء اسلام پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی۔

جمعیت علماء اسلام پی ایس 114کراچی کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے بعد انہیں سول ہستپال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا گل رفیق حسن زئی بلال مسجد کے پیش امام تھے جب وہ مسجد سے باہر نکلے تو گلی میں دور کھڑے پیدل ملزم نے ان پر فائرنگ کرکے باآسانی پیدل فرار ہوگیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، مولونا صاحب کے سر میں دو گولیاں ماری گئی ؛ تھی جس کے باعث انکی ایک آنکھ ضائع ہوگی اور سیریز کنڈیشن میں ہیں۔

واقع کے بعد سی ٹی ڈی افسرراجہ عمر خطاب اور انکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرعینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیےاور پولیس کے مطابق واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین دن میں مولانا گل رفیق حسن زئی کے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمارے پر امن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائےاگر تین دنوں میں ذمہ داران کو سامنے نہ لایا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمیعت علمائے اسلام کے مقامی رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا گل رفیق پر حملہ قابل مذمت ہے۔

گورنرسندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرکے 24 گھنٹے میں واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں گئی ہیں

علماء اسلام پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

محقق اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود (یوکے) والےانتقال کر گئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن







 محقق اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود (یوکے) والےانتقال کر گئے
 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

اسلام آباد (الآسر نیوز) آج عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا 
 رئیس المحققین سلطان مدققین، امام اہل سنت، مفکر اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمۃ اللہ علیہ مانچسٹر میں اس دارفانی سے دار البقاء کی طرف کوچ فرما گئے ہیں

علامہ ڈاکٹر خالدمحمود صاحب
جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے فاضل، علامہ شبیر احمد عثمانی  رحمہ اللہ کے شاگرد،
 شریعت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ کے سابق جج، رہ چکیں ہیں 
دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم کراچی،جامعۃ الرشید،دارالعلوم یوکے سمیت کئی بڑے اداروں کے اساتذہ و مہتممین کا ڈاکٹر صاحب کی رحلت پر اظہار افسوس اور مرحوم کے پسماندگان سے
 تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں

نوٹ: تمام حضرات؛ (یوکے والوں) سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ موجودہ حالات 
(19 -Covid)  کے پیش نظر مانچسٹر مسجد میں یا گھر تشریف نہ لائیں۔ تمام احباب اپنے اپنے مقام سے ہی  ایصال ثواب کرتے رہیں اور لواحقین کے لیے بھی 
صبر جمیل کی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

سوگوار ظھیر احمد ظھیر

مردان میں فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سمیت تین کارکنان شہید


مردان میں فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سمیت تین کارکنان شہید 

مردان   :  (الآسرنیوز) جمعیت علماء اسلام ریاض،سعودیہ عرب  کے انفارمیشن سیکرٹری قاری قاسم ، مولانا مرتضیٰ اور ایک حافظ قرآن بچے کو مردان میں نامعلوم دھشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا
تفصیلات کے مطابق قاری محمد قسم محمدی گزشتہ رات نماز تراویح کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ گھات لگاۓ دھشت گردوں نے ان پر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں قاسم محمدی اور انکے ساتھی مولانا مرتضیٰ اور ایک حافظ قرآن بچہ شہید ہوگیا 
جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اس واقعے کی شدید مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جاۓ
یاد رہے کہ خیبر پختوں خواہ میں گزشتہ چند روز سے جمعیت علماء اسلام کے علاقائی ذمہ داران کی ٹارگٹ کلنگ کا بھیانک سلسلہ شروع ہوا ہے گزشتہ چند روز میں یہ چوتھا واقعہ ہے 

بلوچستان : ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں ایران کی جانب سے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید

کوئٹہ: ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، جب کہ ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

1 offr, 5 soldiers embraced shahadat as FC South vehicle was targeted with remote controlled IED while returning from patrolling in Buleda, 14 kms from Pak-Iran Border, to check possible routes used by terrorists in mountainous terrain of Mekran.

View image on Twitter

2,738 people are talking about this
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں معمول کی پٹرولنگ سے واپسی پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سےحملہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں پاک فوج کا ایک افسر اور 5 جوان شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حافظ آباد کے میجر ندیم عباس بھٹی، میانوالی کے نائیک جمشید، تونسہ شریف کے لانس نائیک تیمور، اٹک کےلانس نائیک خضر حیات، مردان کےسپاہی ساجد اور تونسہ شریف کے سپاہی ندیم شامل ہیں۔

سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بلاگر آفتاب نذیر پر دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ


سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ بلاگر آفتاب نذیر پر دہشت گردوں کا قاتلانہ حملہ 

راولپنڈی :  (الآسرنیوز) سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ و بلاگر  آفتاب نذیر پر گزشتہ رات دو بجے کے لگ بھگ حملہ ہوا  وہ اپنے دوست سیف اللہ کے ہمراہ مشہور سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ شہریار سیالوی سے مل کر واپس لوٹ رہے تھے کہ چار نقاب پوش جو دو 125 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے انہوں نے آفتاب کی گاڑی پر مسلسل فائرنگ شروع کردی الحمدللہ، آفتاب نذیر اور سیف اللہ قاتلانہ حملے میں بچ گئے ہیں، گولی آفتاب نذیر کندھے اور گردن کے گوشت کو چیرتی ہوئی نکل گئی ہے. مرہم پٹی کے بعد حفاظتی تحویل میں ہیں. گاڑی کی ٹکر سے دو حملہ آور شدید زخمی ہیں اور عنقریب اپنے آقاؤں کے نام بھی اُگل دیں گے

جمیعت علماء اسلام لکی مروت کے رہنماء قاتلانہ حملے میں شہید





جمیعت علماء اسلام لکی مروت کے رہنماء قاتلانہ حملے میں شہید 

لکی مروت : (الآسرنیوز)  جمیعت علماء اسلام لکی مروت  کے 

رہنما مولانا مراد الحق ( مراد علی ) کو نامعلوم افراد نے فائرنگ

 کر کے بے دردی سے شھید کر دیا مولانا مراد الحق رات تراویح 

کے لئے گھر سے نکلے تو گھاتھ لگاۓ دہشت گردوں نے ان پر

 فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے یاد رہے

 کہ خبر پختوں خواہ میں گزشتہ کچھ روز سے جمیعت علماء اسلام 

کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک خوفناک سلسلہ 

شروع ہوا ہے جس میں گزشتہ کچھ روز سے 

جمیعت علماء اسلام کے تین رہنماؤں کو شہید کیا جاچکا ہے  

راولپنڈی: چکری روڈ پرفائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے دو عہدیدار شہید ہوگئے۔


راولپنڈی: چکری روڈ پرفائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے دو عہدیدار شہید ہوگئے۔
راولپنڈی کےعلاقے چکری روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح ایرانی تربیت یافتہ شیعہ دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت کے دو عہدیدار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شہید افراد دعوت افطار کے بعد گھر جارہے تھے کہ شیعہ دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی، شہید ہونے والے اہلسنت والجماعت کے ضلعی سیکریٹری فنانس راجہ سیف اللہ  اور کارکن بھائی اسلم ہیں  جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے  بینظیر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان اہلسنت نے واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری  کا مطالبہ کیا ہے

راولپنڈی فائرنگ : اہلسنت والجماعت کا رہنما شہید


راولپنڈی فائرنگ : اہلسنت والجماعت کا رہنما شہید
راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں ایرانی تربیت یافتہ شیعہ دہشت گردوں
کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اظھار الحق فاروقی شہید ہوگے
مولانا موٹرسائیکل پر اپنے گھر جارہے تھے کے گھات لگائے دہشت گردوں نےان پر
حملہ کر دیا جس سے وہ موقع پرہی شہید ہوگے
ان کی شہادت کے خلاف خیابان میں احتجاج جاری
نماز جنازہ کل دس بجے مسلم پارک خیابان میں ادا کی جاۓ گی 
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel