جمیعت علماء اسلام لکی مروت کے رہنماء قاتلانہ حملے میں شہید
لکی مروت : (الآسرنیوز) جمیعت علماء اسلام لکی مروت کے
رہنما مولانا مراد الحق ( مراد علی ) کو نامعلوم افراد نے فائرنگ
کر کے بے دردی سے شھید کر دیا مولانا مراد الحق رات تراویح
کے لئے گھر سے نکلے تو گھاتھ لگاۓ دہشت گردوں نے ان پر
فائرنگ کر دی جس سے وہ موقعے پر ہی شہید ہوگئے یاد رہے
کہ خبر پختوں خواہ میں گزشتہ کچھ روز سے جمیعت علماء اسلام
کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ کا ایک خوفناک سلسلہ
شروع ہوا ہے جس میں گزشتہ کچھ روز سے
جمیعت علماء اسلام کے تین رہنماؤں کو شہید کیا جاچکا ہے