تازہ ترین
Showing posts with label اظہارخیال. Show all posts
Showing posts with label اظہارخیال. Show all posts

مولانا فضل الرحمن اور مفتی تقی عثمانی نے مساجد کھولنے اور اجتماعات منعقد کرنے کا اعلان کر دیا






اسلام آباد : قائد جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے جمعۃ الوداع سے مساجد کھولنے سے اجماعات منعقد کرنے کا اعلان کردیا ۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے پہلے دن ہی سیاست سے ہٹ کر حکومتی اقدام کی حمایت کا اعلان انسانیت کے خاطر کیا تھا ۔
ہم نے نہ صرف مدارس کو بند کیا بلکہ جمعیت کے جلسے اجلاس تک ملتوی کئے اور اپنے رضاکار خدمت کے لئے پیش کئے ۔ تاہم اب ہم مساجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماعات ، رمضان میں ختم القرآن کی تقاریب اور عید کے اجتماعات کرنے کا اعلان کرتے ہیں ۔ حکومتی رویہ مجبور کررہا ہے کہ ایسا اقدام اٹھائیں 
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مساجد کے ساتھ ایک رویہ اور بازاروں ، مارکیٹوں ، منڈیوں کے ساتھ دوسرا رویہ قابل تشویش ہے ، ایسا لگ رہا ہیکہ کورونا کو بہانہ بناکر مذھب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ، مساجد میں مکمل احتیاطی تدابیر بہر صورت اختیار کی جائیں گی ۔ عید پر کارکنان اپنے گھروں تک محدود رہیں ۔ اس بار عید کی مبارک باد کے لئے کہیں سفر نہ کریں ۔
دوسری جانب اہلسنت والجماعت دیوبند مکتب فکر کے چوٹی کے عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ایک اہم بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی وبا اندازے سے زیادہ طویل ہوتی جارہی ہے ۔ اور نہ جانے کب ختم ہو ، ان حالات میں غیر معینہ مدت تک نہ کاروبار زندگی کو بالکل روکا جاسکتا ہے نہ اب اجتماعی عبادتوں کو بند رکھا جا سکتا ہے ۔
لہذاہ تمام مسلمانوں سے درخواست ہے کہ رمضان المبارک اور آخری عشرے کے باقی لمحات کو غنیمت سمجھ کر عبادتوں اور دعائوں کا خاص اہتمام کریں ۔ مساجد کو جماعت کی نمازوں سے آباد کریں ۔ جمعہ بے خوف و خطر مگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ مسجدوں میں ادا کریں ۔ حکومت سے بھی امید ہے کہ وہ اپنی دینی ذمہ داری اور مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں ان کی عبادات کی ادائیگی میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ۔

مفتی تقی عثمانی کی جانب سے جمعہ اور عید کے اجتماعات کے انعقاد کے لئے جاری ہونے والے لیٹر کا عکس

ملک و ملت کی بہتری ، وبا کے خاتمے ،ملک سے انتشار و فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے حکومت اور شہری اپنا کردار اد اکریں ۔ اور سب ان مقاصد کے لئے خصوصی دعائیں کریں ۔
معلوم رہے کپہ ایک روز قبل اہلحدیث مکتب فکر کے جید عالم دین مولانا ابتسام الہی ظہئر نے بھی ایک ٹویٹ کیا تھا کہ ہم جمعۃ الوداع سے مساجد میں کھلے عام بھر پور جمعہ کے اجماعات کریں گے ، دعائیہ تقریبات و ختم القرآن کی تقریبات کریں گے اور اس کے بعد عید کے اجماعات بھی بڑے کھلے مراکز میں کریں گے ۔ اور میری دیوبند اور بریلوی مکتب فکر سے بھی درخواست ہے کہ وہ بھی ایسا ہی کریں ۔

ممتاز اور سرکردہ علماء کرام کا موجودہ صورتحال پرمشترکہ موقف اور متفقہ اعلامیہ





ممتاز اور سرکردہ علماء کرام کا موجودہ صورتحال پرمشترکہ موقف اور متفقہ اعلامیہ

میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان


(اسلام آباد/لاہور/کراچی/ملتان(18مئ2020ء

جب سے دنیا کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ شروع ہوا ہے، ایک بات مسلسل دیکھنے میں آ رہی ہے کہ بعض حلقوں کی طرف سے اسے مذہب اور مذہبی اقدار و روایات کا دائرہ محدود کرنے کے لئے بطور ہتھیار استعمال کرنے کی شعوری کوشش کی جا رہی ہے بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسجد و مدرسہ اور عبادات و مذہبی تعلیم اس کا ہدف ہیں۔ مسجد کو بند کر دینے اور عبادات کا سلسلہ گھروں میں محدود کرنے کی پالیسی کو روکنے کے لئے اہل دین کے تمام طبقوں کو مشترکہ محنت اور اعلیٰ سطی مذاکرات کے ذریعہ دنیا کو یہ مؤقف تسلیم کرانا پڑا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ہر قسم کی احتیاطی تدابیر اور پابندیوں کو قبول کرتے ہوئے مسجد کو کھلا اور عبادات کو بہرصورت جاری رکھا جائے گا۔
اس سلسلے میں ایوان صدر نے بھی مثبت کردار ادا کیا جس پر ہم سب صدر محترم اور ان کے رفقاء کے شکر گزار ہیں۔ مگر عمل درآمد کے عملی اقدامات کے دوران بہت سے مقامات پر سرکاری اہل کاروں کے تحقیر آمیز طرز عمل اور مسجد و اہل مسجد کی کردار کشی میں میڈیا کے بعض ذمہ دار حضرات کا افسوسناک رویہ بدستور جاری ہے، ایک طرف عوامی اجتماع کے دیگر مقامات کو بتدریج سہولتیں دی جا رہی ہیں اور معاشرتی ضروریات کو ملحوظ رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی دیکھنے میں آ رہی ہے جبکہ مسجد اور اجتماعی عبادت کو اس کا مستحق نہیں سمجھا جا رہا جس پر ملک بھر کے دیندار عوام دل گرفتہ اور بے چین ہیں۔ علاوہ ازیں یہ بات بھی نظر انداز نہیں کی جا سکتی کہ شروع ہی سے مذہب اور مذہبی روایات و اقدار کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث قرار دینے کے ساتھ ساتھ اسے فرقہ واریت کے ساتھ جوڑنے اور فرقہ وارانہ کشیدگی و اشتعال انگیزی میں اضافے کا ذریعہ بنانے کے لئے استعمال کرنے سے بھی گریز نہیں کیا گیا چنانچہ کورونا سے متاثر ہزاروں زائرین کو ملک میں واپس لاتے ہوئے اسے بیلنس کرنے کے لئے تبلیغی جماعت کو ہدف بنا کر فرقہ واریت کو ہوادینے کی کوشش کی گئی جسے اجتماعی دینی قیادت نے حکمت عملی اور تدبر کے ساتھ آگے نہیں بڑھنے دیا اور معاملات کو بڑی حد تک کنٹرول کر لیا گیا مگر اب اعتکاف پر پابندی اور 21 رمضان المبارک کو سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے یومِ شہادت کے موقع پر پیش آنے والے واقعات کی صورت حال بتا رہی ہے کہ کورونا وائرس کو مذہب اور مذہبی روایات کے خلاف استعمال کرنے میں پوری کامیابی حاصل نہ ہونے پر اب اس کا رخ فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول گرم کرنے کی طرف موڑا جا رہا ہے اور مقصد اس کا بھی وہی نظر آتا ہے کہ مذہب، مذہبی روایات اور دین کے ساتھ عام آدمی کے تعلق کو بہرحال کمزور کر کے دین کو اس کے معاشرتی کردار سے محروم کر دیا جائے اور پاکستان کو ایک لادین یا فرقہ پرست ملک کے طور پر پیش کر کے قیام پاکستان کے تہذیبی و دینی مقاصد کو خدانخواستہ ناکام بنا دیا جائے۔
یہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ جہاں حکومت اور ریاستی اداروں کو اس کے سنگین نتائج کی طرف توجہ دلاتے ہوئے ان سے مجموعی پالیسی پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جائے وہاں ملک بھر کے دینی حلقوں کی قیادتوں کو بھی ایک بار پھر مل بیٹھ کر ملک کے اسلامی، نظریاتی اور تہذیبی تشخص کے تحفظ کے لئے از سر نو صف بندی کی ضرورت کا احساس دلایا جائے جس کے لئے رمضان المبارک کے فوراً بعد اجتماعی پیش رفت ضروری ہو گئی ہے، چنانچہ اس امر کے واضح اعلان کے ساتھ کہ ہم جہاں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے احتیاطی تدابیر و اقدامات کی مکمل پابندی کے عزم پر قائم ہیں وہاں یہ واضح کر دینا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ کورونا بحران کے حوالہ سے کسی پالیسی کو مذہب کے معاشرتی کردار کو محدود کرنے اور فرقہ واریت کو ابھارنے کے لئے بھی قبول نہیں کیا جائے گا اور دینی قیادتیں حسبِ سابق باہمی مشاورت و معاونت کے ساتھ ایسی ہر کوشش کو ان شاء اللہ تعالیٰ ناکام بنا دیں گی۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق سے نوازیں۔
آمین یا رب العالمین۔



وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سربراہ
مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مہتمم و
شیخ الحدیث مولانا انوارالحق
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر و دارالعلوم کراچی کے صدر
مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی
دارالعلوم کراچی کے نائب صدر شیخ الاسلام
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظمِ اعلیٰ اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم و شیخ الحدیث
مولانا محمد حنیف جالندھری
جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث
مولانا فضل الرحیم
جامعہ نصرۃ العلوم گوجرانوالہ کے شیخ الحدیث
مولانا زاہد الراشدی

وفاق المدارس کا نماز تراویح پر پابندی کے حکومتی نوٹفیکشن پر افسوس کا اظہار




اسلام آباد/ملتان(16مئ 2020ء)حکومت کی طرف سے اعتکاف پر پابندی افسوس ناک ہے،حکمران آئے دن بدترین بدانتظامی اور نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں،کرونا وائرس کی وجہ سے صرف عبادات اور دینی سرگرمیوں کو ہدف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔حکومتی پالیسیاں اور اعلانات صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کو بے اثر کر رہی ہیں۔حکمران دوہرے معیار ترک کریں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعتکاف پر پابندی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے-مولانا محمد حنیف جالندھری نے بعض جگہوں سے مساجد کے ائمہ سے شورٹی بانڈز لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے ائمہ و خطباء کو اس بات کا پابند کرنا کہ ان کی مسجد میں کوئ اعتکاف نہ بیٹھے ورنہ ان پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے سراسر زیادتی اور انصاف اور عقل کےمنافی ہے-مولانا جالندھری نے کہا کہ آئے روز حکومتی نااہلی اور بدانتظامی سامنے آ رہی ہے اور بدقسمتی سے اس کا خمیازہ مساجد ومدارس اورائمہ و خطباء کو بھگتنا پڑ رہا ہے-مولانا جالندھری نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں دینی معاملات، مذہبی سرگرمیوں اور ائمہ و خطباء کو ہدف بنانے کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے-انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دوہرے معیار اپنا کر صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سبوتاژ نہ کرے اور قومی وحدت کو از خود پارہ پارہ نہ کرے-
(جاری کردہ:عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)

لاہور : مساجد میں کوئی پابندی قابل قبول نہیں

لاہور: علماءاہلسنت نےاعلامیہ جاری کر دیا
اب مساجد میں کوئی پابندی قابل قبول نہیں




محقق اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود (یوکے) والےانتقال کر گئے اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن







 محقق اسلام علامہ ڈاکٹر خالد محمود (یوکے) والےانتقال کر گئے
 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْن

اسلام آباد (الآسر نیوز) آج عالم اسلام ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا 
 رئیس المحققین سلطان مدققین، امام اہل سنت، مفکر اسلام حضرت علامہ ڈاکٹر خالد محمود رحمۃ اللہ علیہ مانچسٹر میں اس دارفانی سے دار البقاء کی طرف کوچ فرما گئے ہیں

علامہ ڈاکٹر خالدمحمود صاحب
جامعہ اسلامیہ ڈابھیل کے فاضل، علامہ شبیر احمد عثمانی  رحمہ اللہ کے شاگرد،
 شریعت اپیلٹ بنچ سپریم کورٹ کے سابق جج، رہ چکیں ہیں 
دارالعلوم دیوبند، دارالعلوم کراچی،جامعۃ الرشید،دارالعلوم یوکے سمیت کئی بڑے اداروں کے اساتذہ و مہتممین کا ڈاکٹر صاحب کی رحلت پر اظہار افسوس اور مرحوم کے پسماندگان سے
 تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں

نوٹ: تمام حضرات؛ (یوکے والوں) سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ موجودہ حالات 
(19 -Covid)  کے پیش نظر مانچسٹر مسجد میں یا گھر تشریف نہ لائیں۔ تمام احباب اپنے اپنے مقام سے ہی  ایصال ثواب کرتے رہیں اور لواحقین کے لیے بھی 
صبر جمیل کی دعا فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا

سوگوار ظھیر احمد ظھیر

آخری عشرہ اور عیدالفطر سے متعلق امیر الہند مولانا قاری عثمان منصورپوری کی اپیل




آخری عشرہ اور عیدالفطر سے متعلق امیر الہند مولانا قاری عثمان منصورپوری کی اپیل


نئی دہلی: 12؍مئی (پریس ریلیز) أمیر الہند حضرت مولانا قاری سید محمدعثمان صاحب منصورپوری مدظلہ العالی صدر جمعیۃ علماء ہندنے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے لمحات کو غنیمت سمجھیں، بالخصوص آخری عشرہ میں عبادت وریاضت کا خاص اہتمام رکھیں؛ اِس لئے کہ صحیح احادیث میں وارد ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں جس قدر عبادت میں محنت فرماتے تھے، اتنا دوسرے ایام میں نہیں فر ماتے تھے اور اُم المؤمنین سیدتناحضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں رات بھر عبادت میں مشغول رہتے تھے، گھر والوں کو بھی عبادت کے لئے جگاتے تھے، اور کمر کس لیا کرتے تھے۔ (مسلم شریف 372/1)

نیز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں شب قدر کی تلاش کا بھی حکم دیا ہے۔ شب قدر وہ قیمتی رات ہے جس میں عبادت کا ثواب ایک ہزار مہینے (تقریباً تراسی سال) کی عبادت سے بھی بڑھ کر ہے، اِسی غرض سے آپ نے آخری عشرہ کے اعتکاف کا اہتمام فرمایا، اِس لئے اِس موقع کو ہرگز ضائع نہ کریں؛ بلکہ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے ان راتوں میں انفرادی اعمال میں مشغول رہیں، اور احتیاطی تدابیر اور حکومتی ہدایات کی مکمل پابندی کریں، اور ملک وملت اور انسانیت کی فلاح وبہبود کے لئے دعا کرتے رہیں۔
مولانا موصوف نے صاحبِ وسعت لوگوں کو عید سے پہلے اپنی طرف سے اور اپنے ماتحتوں کی طرف سے صدقہ فطر کی ادائیگی کی بھی ترغیب دی۔اور یہ بھی فرمایا کہ: ”اگر عید تک پابندیاں نہ ہٹائی گئیں، تو جس طرح اَب تک جن مساجد اور دیگر جگہوں میں شرائط کے ساتھ نماز جمعہ اَدا کی جارہی ہے، اِسی طرح عید کی نماز بھی اَدا کی جائے؛ کیوں کہ عید کے لئے بھی وہی شرائط ہیں جو جمعہ کے لئے ہیں۔ اِس لئے پوری کوشش کی جائے کہ شرعی شرائط اور حکومت کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے عید کی نماز اَدا کی جائے۔
البتہ جو اَفراد کسی وجہ سے عید کی جماعت میں کہیں بھی شریک نہ ہوسکیں، تو صرف اُن کے لئے بہتر ہے کہ وہ چار رکعت چاشت کی نفل نماز تکبیراتِ زوائد کے بغیر تنہا تنہا پڑھ لیں، اور رمضان المبارک اور روزہ کی نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالائیں“اور بہرحال عید کے دن خوشی کا اظہار کریں؛ لیکن عید سادگی سے منائیں، اور اعزہ واقارب سے ملنے میں طبی وسرکاری ہدایات کو ضرور ملحوظ رکھیں؛ تاکہ ہر قسم کے نقصان سے محفوظ رہیں۔ اللہ تعالیٰ پوری انسانیت کے لئے خیر وعافیت کے فیصلے فرمائیں، اور موجودہ وبا کو پورے عالم سے ختم فرمادیں، آمین۔
Maulana Qari Usman Mansoorpuri
Jamiat Ulema e Hind President

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اجلاس کا متوقع فیصلہ



وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے اجلاس کا متوقع فیصلہ 

اسلام آباد  :  (الآسرنیوز) دینی مدارس کے حوالے سے وفاق المدارس کا ایک اہم اجلاس آج منعقد کیا گیا ہے جس میں فیصلہ کیا جاۓ گا کہ مدارس کے طلبہ کو پرموٹ کیا جاۓ یا دوبارہ امتحان لیا جاۓ اجلاس کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر میں متوقع ہے 
خاص ذرائع کے مطابق اجلاس کے فیصلے میں یہ میں یہ طے ہوا ہے  کہ درجہ سادسہ تک کے طلبہ کو گزشتہ ششماہی امتحان کے مطابق پرموٹ کیا جاۓ اور موقوف علیہ و دورہ  حدیث کے طلبہ کے تقریری امتحانات لئے جائیں گے یاد رہے 
 کہ اجلاس کا باقاعدہ فیصلہ کچھ دیر تک متوقع ہے 

Wifaqulmadaris Ijlas News

اہلسنت والجماعت پاکستان کا قائد اہلسنت مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب کے زیرصدارت جنرل کونسل کا اجلاس

کمالیہ. اہل سنت والجماعت کے سربرہ علامہ محمد احمد لدھیانوی اور قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا مسعود الرحمن عثمانی نے کمالیە میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھرمیں جاری اہل سنت کی نسل کشی کے خلاف 3جنوری 2014 کوملک بھر کی اہم شاہراہوں پر احتجاجی دھرنے دیے جائیں گے.جمعۃ المبارک کی
نماز روڈوں پر ادا کی جائے گی.
9 جنوری 2014 کو لال مسجد اسلام
آباد میں سنی کنونشن ہوگا جس میں ملک بھر کی اہل سنت تنظیموں کے سربراہان ، جید علماٴ کرام ومفتیان عظام ، سنی تاجر تنظیموں کے سربراہان ونمائندگان ، وکلاٴ ، ڈاکٹرز اور سنی نمائندگان شرکت کریں گے.
اہل سنت والجماعت کے قائدین نے اپنے کارکنان سے احتجاجی دھرنوں اور سنی کنونشن کو کامیاب بنانے کیلیے بھرپور محنت کریں

قائدجمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان انتخابات کی شاندار کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی



قائدجمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان انتخابات کی شاندار کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دی
اسلام آباد( الآسر نیوز)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بلوچستان انتخابات کی شاندار کامیابی پر پارٹی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام انتظامی کمزوریوں کے باوجوکامیابی حاصل کی ہے ۔ترجمان جان اچکزئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے شکایاتیں جمہور یت کی افادیت کو کمزور کر تی ہے۔بندوق اٹھانے والوں نے جمہوریت کی افادیت پر سوال اٹھایا ہے ،لہٰذا تمام سیاسی جماعتیں شفافیت کو یقینی بنائے اور حکومتی وسائل کو انتخابات پر اثر انداز نہ ہونے دیا جائے ورنہ جمہوریت کا نقصان اور بندوق اٹھانے والوں کافائدہ ہوگا۔مولانا فضل الرحمان نے الیکشن کمیشن کاصوبہ بلوچستان میں کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں ای سی پی کا کردار مایوس کن تھا

مولانا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت پر مختلف جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت

مولانا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت پر مختلف جماعتوں کی طرف سے شدید مذمت


مولانا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت پر انتہائی افسوس ہے حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں مولانا کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جاۓ
اور ملک بھر میں اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کو سیکورٹی فراہم کی جاۓ صوبائی دارالحکومت میں یہ واقعہ پنجاب حکومت پر سوالیہ
نشان ہے جبکہ کراچی کوئٹہ اور ملک کے دیگر حصوں میں کئی کارکن اور رہنما شہید کے جا چکیں ہیں

 قائد اہلسنت والجماعت مولانا احمد لدھیانوی



مولانا شمس الرحمان معاویہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہیں مولانا کا خون رائگاں نہیں جایگا - دشمن ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھے ہم دشمن کو ناکوں چنے چبوا سکتے ہیں پاکستان کے حالات خراب کرنے میں غیر ملکی ایجنسیاں ملوث ہیں حکومت کو اس واقعہ کے بعد مستعفی ہو جانا چاہیے

قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن




شہداءکی قربانیوں کےبدولت یہ ملک بناہے،اس ملک کےبننےمیں ہمارےاکابرین کاخون بہاہے،صحابہ نےنبی کونہیں چھوڑاہم صحابہ کونہیں چھوڑیں گے مو لا نا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت پر افسوس ہے
 

مولانا حنیف جالندھری



شہداءکی قربانیوں کےبدولت یہ ملک بناہے،اس ملک کےبننےمیں ہمارےاکابرین کاخون بہاہے،صحابہ نےنبی کونہیں چھوڑاہم صحابہ کونہیں چھوڑیں گے مو لا نا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت پر افسوس ہے

علامہ رمضان مینگل صاحب صدر اہلسنت والجماعت بلوچستان



مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قتل کی مذمت کرتا ہوں حکومت پنجاب شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہو گی ہے دشمن مسلمانوں کو لڑانے کے دار پہ ہیں سب سے پر امن رہنے کی اپیل کرتا ہوں

مولانا سمیع الحق

ہم مولانا شمس الرحمن معاویہ شہید
کی شہادت پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اور ان کے گھر والوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں کیونکہ ہم شہادتوں پر ماتم نہیں کرتے اور حکومت پاکستان اور خصوصا پنجاب حکومت پر یہ بات واضع کع دینا چاہتے ہیں کہ حکومت شیعہ دہشتگردوں کی سر پرستی کرنا چھوڑ دے اور ہمارے شہدائ کے قاتلوں کو فل فور گرفتار کرے بہ صورت دیگر ہم
   

منجانب صاحبزادہ ملک محمد عثمان


اہلسنت والجماعت پنجاب کی امیرمولانا شمس الرحمن معاویہ کےالمناک شہادت کاشدیدمذمت کرتےھیں
محب وطن اشخاص کا ٹارگٹ کلنگ حکومت کی ناکامی کاثبوت ھے
قاتلوں کوفوراگرفتارکیاجاۓ

مولناعبدالقادرلونی جمعیت ن


اہل سنت والجماعت پنجاب کے صدر مو لا نا شمس الرحمن معاویہ کے شہادت کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطا لبہ کیا ہے کہ حکومت ملزمان کوفی الفور گرفتار کرے اور انھیں کیفر کردار تک پہنچائے انہوں نے کہا کہ پنڈی ،کراچی اور لاہور کے واقعات نے ثابت کر دیا ہے ملک میں بد امنی پیدا کر نے کے لیئے سازشیں کی جا رہی ہیں انہوں نے کہا کہ مرحوم معتدل مزاج عالم دین تھے انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کے لیئے کام تیز کیا جا رہے انہوں نے کہا کہ یہ سازشیں پہلے بھی ناکام ہو ئیں تھیں اوراب بھی ناکام ہوں گی انہوں نے مرحوم کے ورثاءکے لیئے صبر کی دعا کی۔

جمعیۃ علماءاسلام کے راہنماﺅں مو لا نا رشید احمد لدھیانوی ، مو لا نا محمد امجد خان ،مو لا نا جمیل الرحمن درخواستی، مو لا نا محب النبی ،مو لا نا قاری ثناءاللہ ،مو لا نا سیف الدین سیف ،قاری امجد سعید ،حافظ عبد الواجد اور دیگر




مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل امن و امان خراب کرنے کی سازش ہے - دینی قوتیں اتحاد سے دشمن کی سازش کو ناکام بنا دیں مولانا شمس الرحمن معاویہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جاۓ
مولانا طاہر اشرفی


جھنگوی شہیدسےلے کرکراچی کےشہیدوں تک ہزاروں قربان ہوگئےلیکن مشن آج بھی جاری ہے

قاری عبدالولی فاروقی صاحب اہلسنت والجماعت بلوچستان




مولاناشمس الرحمن معاویہ کی شہادت پاکستان کوخانہ جنگی میں دھکیلنےکی سازش ہے،دہشتگردی کےذریعےہمیں مشن سےنہیں روکاجسکتا

مولاناعطاءمحمددیشانی صاحب اہلسنت والجماعت اسلام آباد




چنددن پہلےلاہورہی میں ہتھیارکی بات کرنےوالےحکومت کی نظروں سےکیوں اوجھل ہے؟
حاجی غلام مصطفی بلوچ صاحب اہلسنت والجماعت اسلام آباد



امن والےکوبھی شہیدکردیاگیا،اب ہم سےامن کی بھیک نہ مانگی جائے،قاتل گرفتارنہ ہوئےتوانتقام خودلینےپرمجبورہونگے

عمران ساگرمیؤصاحب اہلسنت والجماعت سیالکوٹ




مولانا شمس الرحمن معاویہ کا قتل کھلی دہشت گردی ہے قاتلوں کو گرفتار کیا جاۓ
مولانا عبدالمجید مولانا تصدق صدر اہلسنت والجماعت کشمیر



اس وقت تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے مولانا شمس الرحمن معاویہ کی شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں

مولانا ابوالخیر



عالمی قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دے کر مسلمانوں میں داخلی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں

لیاقت بلوچ

راولپنڈی مدرسہ واقعہ پر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں نے افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے



راولپنڈی  مدرسہ واقعہ پر مذہبی اور سیاسی رہنماوٴں نے افسوس اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے اسے امن تباہ کرنے کی کوشش قرار دیا ہے 

جمعیت علمائے اسلام ف قائد کے 

 مولانا فضل الرحمان صاحب نے کہا ہے کہ واقعہ قابل مذمت ہے اور امن تباہ کرنے کی سازش ہے۔ حکومت واقعے کے ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے
 


مولانا محمد احمد لدھیانوی صاحب اور مولانا سمیع الحق صاحب
  نے راول پنڈی واقعے کو انتظامی نااہلی قرار دیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس واقعے پر تنظیم اہل سنت والجماعت نے آج اجلاس بھی طلب کر لیاہے
۔جمعیت علمائے اسلام ن امیر مولناعصمت اللہ صاحب

نے کہا ہے اگرمدارس محفوظ نہ رھی
توحکومت عذاب الھی کاانتظارکریں
حکومت واقعہ کی تحقیقات کریں


چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی صاحب

 نے کہا کہ راول پنڈی واقعہ انتہائی افسوس ناک ہے ، وزیراعلیٰ خود صورتحال کو معمول پر لانے کیلیے اقدامات کریں۔

امریکا اگر کسی کتے کو بھی مارے گا تو اسے شہید کہوں گا، مولانا فضل الرحمان



امریکا اگر کسی کتے کو بھی مارے گا تو اسے شہید کہوں گا، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر امریکا کسی کتے کو بھی ہلاک کرتا ہے تو وہ اسے شہید ہی سمجھیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈرون حملے کے بعد حکومت اور طالبان میں جو تناؤ پیدا ہوا ہے اسے ختم کرنا ہوگا، ہمیں ایک میز پر بیٹھ کر مشترکہ مؤقف اختیار کرنے اور مذاکرات پر دوبارہ تمام جماعتوں کو اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مذاکرات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں اور ہم ملک کے لئے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اس لئے کوئی جماعت سولو لائن لے کر ڈیڈ لائن دینے سے گریز کرے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک کی بات نہیں کہ عوام اس وقت بہت اذیت میں ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں حکمت سے کام لینے کی ضرورت ہے، دہشت گردی ایک جماعت کا نہیں بلکہ سب کا مسئلہ ہے اور ڈرون حملے کے بعد ہمیں یہ سوچنا ہوگا کہ طالبان کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر کیسے لایا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا کسی کتے کو بھی مارتا ہے تو وہ اسے شہید ہی کہیں گے۔
جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا قبائلی علاقے میں حکومتی رٹ نہ رہی تو کیا ملک قائم رہ سکے گا۔ غلط فیصلوں کے باعث پوری قوم جل رہی ہے۔ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا حکومت معاملات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی، انہوں نے دفاعی، معاشی قوت اور امن وامان کو لازم و ملزوم قرار دیا۔

مولانا سلیم اللہ خان سمیت جید علمائے اکرام نے نیٹو سپلائی بند اور ڈرون مار گرانے کا مطالبہ کردیا

مولانا سلیم اللہ خان سمیت جید علمائے اکرام نے نیٹو سپلائی بند اور ڈرون مار گرانے کا مطالبہ کردیا

کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں شهادت کے بعد ملک کے جید علمائے اکرام نے امریکی شرانگیزی پر نیٹو سپلائی بند، ڈرون مار گرانے اور امریکا کے ساتھ ہر قسم کا تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا سلیم اللہ خان، صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مفتی محمد رفیع عثمانی، مہتمم جامعة العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، نائب صدر جامعہ دارالعلوم کراچی مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ امریکا کی شر انگیزی پر رسمی احتجاج کے بجائے نیٹو سپلائی بند کی جائے، ڈرون حملہ پاکستان کے خلاف دشمنی کا بدترین مظہر ہے اور امریکی ڈرون حملوں کی دہشتگردی سالہا سال سے جاری ہے۔ علما کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ہر قیمت پر پاکستان میں خانہ جنگی چاہتا ہے اور حالیہ ڈرون حملہ امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود اپنے ڈرائیور اور گارڈ کے ہمراہ شهيد ہو گئے تھے جس کے بعد سے ملک بھر میں امریکا کے اس عمل کو پاکستان کے طالبان کے ساتھ امن مذاکرات کو ناکام بنانے کی aکوشش قرار دیا جارہا ہے۔

ملاحکیم اللہ مسعودکےشہادت کےبارےمیں امارت اسلامیہ کااعلامیہ



نہایت المناک خبر ملی ہےکہ جمعہ کےروز2013-11-01شمالی وزیرستان میں تحریک طالبان پاکستان کےقائدغیوراور دلیر مجاہد ملا حکیم اللہ مسعودامریکی بزدلانہ حملےمیں شہید ہوئے۔ اناللہ وانآالیہ راجعون
امریکہ کےاس وحشت ناک عمل کی امارت اسلامیہ افغانستان شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے،ملاحکیم اللہ مسعودکےشہادت کو عظیم ضائع تصورکرتی ہےاوراسی وجہ سےموصوف شہید کےخاندان،رشتہ داروں اورتمام ہمسفرساتھیوں کودل کی گہرائیوں سے تعزیت پیش کرتی ہے،شہادت مسلمانوں کےلیےسےسب سےعظیم مقصداوربڑی آرزوہے،مجاہدین کوشہیدکرنے سے امریکی اپنے مذموم مقاصد کی حصول تک پہنچ نہیں سکتے،ایک عشرہ سےزیادہ عرصہ بیت چکاہےکہ امریکی وحشی افواج نے ہمارےملک اورقبائلی سرحدی علاقوں میں وسیع پیمانےپرخواتین،بچوں،بوڑھوں اورعام شہریوں کا قتل عام شروع کیاہے،اوراغیارکےمتعددایجنٹ تماشہ کررہاہےاوراس کے بارےمیں کسی قسم کا عملی اورحقیقی ردعمل ظاہرنہیں کرتا،امارت اسلامیہ حکومت پاکستان اورعوام کوبتاتی ہےکہ امریکی استعمارکے اس نوعیت کی جارحیت اور وحشی حملوں کی سدباب میں ہروقت سےزیادہ کوشش کریں،تاکہ پاکستان اورافغانستان کےمظلوم عوام جواس طرح کی وحشتوں سے روبروہے،امریکی شرسےبچ کرخودہی اپنےمستقبل کےبارے میں فیصلہ کریں۔
امارت اسلامیہ افغانستان
28/ذی الحجۃ 1434ھ
02/ نومبر 2013ء

حلقہ این اے 25 ڈیرہ اسمعیل خان کے تازہ الیکشن کا دلچسپ رزلٹ:‏


حلقہ این اے 25 ڈیرہ اسمعیل خان کے تازہ الیکشن کا دلچسپ رزلٹ

اتحادی : 73568
جمعیت : 68685‏
اگر آپ جمعیت مخالف اتحادی پارٹیوں پر اوسطا
‏‎73568 ‎ووٹ تقسیم کر دیے جائیں تو فی جماعت اوسطا 10509 ووٹ پڑیںگے اور اکیلے صرف جمعیت 68685. ذرا سوچئے، کھلےدل روشن دماغ سے.

کوئٹہ: قاضی حمیداللہ کے مدارس پرچھاپہ شرمناک عمل ہے،حافظ حمداللہ


قاضی حمیداللہ کے مدارس پرچھاپہ شرمناک عمل ہے،حافظ حمداللہ

 
جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے امیر ،سنیٹرحافظ حمداللہ،الحاج عبدالصادق،مولابادرمحمدپرکانی،مولاناعبدالمالک سیاپاد،میداسحاق ذاکرشاہوانی اورمولاناغلام نبی محمدی نے کہاہے کہ گوجرانوالہ میں جے یوآئی سابق ایم،این،اے اورمرکزی رہنمامرحوم قاضی حمیداللہ خان کے مدارس مظاہرالعلوم اورانوارالعلوم پرپولیس اوررینجرزکے چھاپے اوراکیس طلبہ کی گرفتاری کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم قاضی حمیداللہ خان کاشمارملک کے جیدعلماءکرام میں ہوتاتھاوہ جے یوآئی کے مرکزی نائب امیر،سابق ایم،این،اے اوراستادالعلماءتھے ان کے مدارس پرچھاپہ انتہائی شرمناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،انہوںنے کہاکہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت ہیں اگرحکومت کوکسی مدرسے پراعتراض ہے تووہ جے یوآئی کی قیادت سے رابطہ کرے ایسے اقدامات سے نہ صرف حکومت کے خلاف نفرت بڑھے گی بلکہ اشتعال کی فضابھی پیداہوگی انہوںنے مطالبہ کیاکہ حکومت گرفتارطلبہ کورہاکرے اورآئندہ ایسے اقدامات سے گریزکرے

القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے شام میں مجاھدین کوشیعوں کی مدد نہ کرنےکا حکم دیا


نائن الیون کے موقع پر 72 منٹ کے ویڈیو پیغام میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری نے کہا ہے کہ شام میں مجاھدین شیعہ کافروں کی مدد ہرگزنہ کرئیں
اورامریکا پر بڑے حملے کے لئے موقع کی تلاش میں ہیں، امریکی کی کمزوری اس کے سیکیورٹی اخراجات ہیں، امریکا  کو دفاعی اخراجات میں الجھا کر اسے معاشی طور پر مفلوج کرنا چاہتے ہیں۔

ایمن الظواہری کا کہنا تھا کہ امریکا کویہ بات تسلیم کر لینا چاہیے کہ مسلمان اپنے جان ومال اور وقارکی خاطر جہاد کر رہے ہیں، ہم افغانستان، عراق اور یمن میں امریکا کو شکست دے چکے، اب امریکا کو اس کی اپنی سرزمین پر شکست دینے کے لئے انفرادی طور پر حملے کیے جائیں گے

امام اہل سنت حضرت علامہ علی شیر حیدری شہید رحمہ اللہ

 
امام اہل سنت حضرت علامہ علی شیر حیدری شہید رحمہ اللہ
یوم شہادت:17 اگست 2009ء
امیر شریعت سید عطاءاللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی وفات پرشورش مرحوم کے کہے ہوئے الفاظ آج مجھے علامہ حیدری رحمہ اللہ کیلئے من و عن درست معلوم ہورہے ہیں
”خطابت بیوہ ہوگئی ہے،لوگ کبھی اس طرف سے گذریں گے تو دلوں سے ہوک اٹھاکرے گی کہ یہاں کبھی وہ مرد مجاہد صرصر بہ آغوش راتوں میں اپنا چراغ جلایا کرتا تھا جس کی نوا پیرائیوں پر قیاس ہوتا تھا کہ قرن اول کا کوئی غزوہ نقاب الٹ کر سامنے آگیا ہے''۔
لیکن اب وہ رعنائی خیال کہاں؟۔


وہ طلوع آفتاب سے ، یاد آتے ہیں اکثر
ان کی فرقت میں ہم دل جلاتے ہیں اکثر

دن گزر جاتا ہے یادوں میں ان کی
شام ہونے سے پہلے پھر اشک بہاتے ہیں اکثر

سارا عالم رات کو سوجاتا ہے جب
گزرے ہوئے لمحات مجھ کو ستاتے ہیں اکثر

کبھی آتے ہیں خوابوں میں ملنے وہ
تو آنکھ کھلنے سے پہلے وہ چھوڑ جاتے ہیں اکثر

کراچی:ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کی پالیسی کوروارکھاہے،ڈاکٹرفیاض




کراچی: ہم نے ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کی پالیسی کو روا رکھا ہے لیکن ہمارے ساتھ کی جانے والی زیادتی برداشت سے باہر ہوتی جارہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے صبر کا امتحان لے رہے  ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اہلسنت والجماعت کراچی ڈویژن کےصدر ڈاکٹر محمد فیاض خان نے ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جب خود قانون کی دھجیاں اڑانے لگ جائیں وہاں امن و امان کا قیام خواب بن جاتاہے، حافظ بشیر لغاری اور اہلسنت کارکن فرحان شہید کا ماورائے عدالت قتل سراسر زیادتی ہے۔

کوئٹہ اور سوات واقعات پر افسوس ہے محمد احمد لدھیانوی



کوئٹہ اور سوات واقعات کے بعد حکومت کو مستعفی ہوجانا چاہئے، محمد احمد لدھیانوی

اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی اور سوات کے واقعات کے بعد حکومت کو فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے۔ بہاولپور میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ہوئے مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ کراچی  کوئٹہ اور سوات کے واقعات کے بعد اس حکومت کے اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے اس کو فوری مستعفی ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاہر القادری ملک پر رحم کریں اور کسی ایجنڈے کے نفاذ کیلئے ملک کو مصیبت میں نہ ڈالیں۔ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت طاہر القادری کی تائید کرنے والی تمام بڑی پارٹیوں نے ان سے اپنی حمایت واپس لے لی ہے، اگر طاہر القادری کو اس ملک کا خیال ہے تو وہ آئندہ الیکشن میں حصہ لیں اور اپنا جمہوری کردار ادا کریں ۔


کوئٹہ میں ہونے والے ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کی ہلاکت پر افسوس ہے اور اس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔مسائل کا حل قتل وقتال میں نہیں ہے۔مگر یہاں پر سوال یہ ہے کہ کوئٹہ میں صرف ہزارہ کمیونٹی کے لوگوں کو ہی کیوں مارا جا رہا ہے؟
کیا کوئٹہ میں صرف ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے ہی شیعہ رہتے ہیں؟
کیا کوئٹہ میں دیگر کسی قبیلہ سے تعلق رکھنے والا بندہ شیعہ نہیں ہے؟
کوئٹہ میں ہونے والے شیعہ سنی فسادات کاکوئی بھی پائدار حل اس وقت تک نہیں نکالا جاسکتا جب تک ان سوالات پر غور نہ کرلیا جائے۔
ان سوالات کا جواب ڈھونڈے بغیر شاید اس مسئلہ کا حل بھی کوئی نہ نکل سکے۔
بی بی سی اردو سروس کو دیے گئے ایک سوال کا جواب

از محترم یونس قاسمی صاحب


 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel