اسلام آباد/ملتان(16مئ 2020ء)حکومت کی طرف سے اعتکاف پر پابندی افسوس ناک ہے،حکمران آئے دن بدترین بدانتظامی اور نااہلی کا ثبوت دے رہے ہیں،کرونا وائرس کی وجہ سے صرف عبادات اور دینی سرگرمیوں کو ہدف بنانے کا سلسلہ بند کیا جائے۔حکومتی پالیسیاں اور اعلانات صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدہ کو بے اثر کر رہی ہیں۔حکمران دوہرے معیار ترک کریں ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اعتکاف پر پابندی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے-مولانا محمد حنیف جالندھری نے بعض جگہوں سے مساجد کے ائمہ سے شورٹی بانڈز لینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مساجد کے ائمہ و خطباء کو اس بات کا پابند کرنا کہ ان کی مسجد میں کوئ اعتکاف نہ بیٹھے ورنہ ان پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے سراسر زیادتی اور انصاف اور عقل کےمنافی ہے-مولانا جالندھری نے کہا کہ آئے روز حکومتی نااہلی اور بدانتظامی سامنے آ رہی ہے اور بدقسمتی سے اس کا خمیازہ مساجد ومدارس اورائمہ و خطباء کو بھگتنا پڑ رہا ہے-مولانا جالندھری نے مطالبہ کیا کہ کرونا وائرس کی آڑ میں دینی معاملات، مذہبی سرگرمیوں اور ائمہ و خطباء کو ہدف بنانے کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہیے-انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت دوہرے معیار اپنا کر صدر پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سبوتاژ نہ کرے اور قومی وحدت کو از خود پارہ پارہ نہ کرے-
(جاری کردہ:عبدالقدوس محمدی مرکزی میڈیا سنٹر وفاق المدارس العربیہ پاکستان)