اسلام آباد: (الآسر نیوز ) افغان طالبان نے عیدالفطرکے بعد ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا، اس اعلان کے ساتھ ہی بھاتی حکومت دہل گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق افغان طالبان نے ایک پیغام میں عیدالفطر کے بعد باقاعدہ ہندوستان میں جہاد شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے، اطلاعات ہیں کہ اعلان کے ساتھ ہی بھارت پرخوف کے سائے امڈ آئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے معروف صحافی جان اچکزئی نے اہم پیغام ٹویٹ کے ذریعے شیئرکرتے ہوئے افغان طالبان کی طرف سے اس اعلان کو پیش کیا ہے ، یہ بھی بتایا گیا ہےکہ افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں مسلمانوں پرہونے والی کاروائی کی وجہ سے کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان نے یہ فیصلہ بھارت میں آر ایس ایس ، بی جے پی اورایسے ہی دیگر تنظیموں کی طرف سے مسلمانوں اوردوسری اقلیتوں پربے تحاشا مظالم ڈھانےکی وجہ سے کیا ہے ، اس کے علاوہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں پر کئے جانے والے مظالم کا بدلہ بھی لینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ آج انٹرویو دیتے ہوئے طالبان کے مذاکراتی وفد کے چیف نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ منفی کردار ادا کیا ہے اس اعلان میں یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ افغان طالبان بھارت میں عید کے بعد باقاعدہ جہاد شروع کریں گے۔