Home » » جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماء مولانا گل رفیق حسن زئی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی

جمعیت علماء اسلام کراچی کے رہنماء مولانا گل رفیق حسن زئی قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی



کراچی: ( الآسر چینل) جمعیت علماء اسلام پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی۔

جمعیت علماء اسلام پی ایس 114کراچی کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس کے بعد انہیں سول ہستپال منتقل کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولانا گل رفیق حسن زئی بلال مسجد کے پیش امام تھے جب وہ مسجد سے باہر نکلے تو گلی میں دور کھڑے پیدل ملزم نے ان پر فائرنگ کرکے باآسانی پیدل فرار ہوگیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال کراچی منتقل کیا گیا، مولونا صاحب کے سر میں دو گولیاں ماری گئی ؛ تھی جس کے باعث انکی ایک آنکھ ضائع ہوگی اور سیریز کنڈیشن میں ہیں۔

واقع کے بعد سی ٹی ڈی افسرراجہ عمر خطاب اور انکی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرعینی شاہدین کے بیانات ریکارڈ کیےاور پولیس کے مطابق واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا راشد محمود سومرو کا واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین دن میں مولانا گل رفیق حسن زئی کے حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ہمارے پر امن رہنے کو کمزوری نہ سمجھا جائےاگر تین دنوں میں ذمہ داران کو سامنے نہ لایا گیا تو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمیعت علمائے اسلام کے مقامی رہنما پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مولانا گل رفیق پر حملہ قابل مذمت ہے۔

گورنرسندھ نے آئی جی سندھ سے رابطہ کرکے 24 گھنٹے میں واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ واقعہ میں ملوث مجرمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی بھی ہدایت جاری کردیں گئی ہیں

علماء اسلام پی ایس 114کے امیر مولانا گل رفیق حسن زئی پر ہارون آباد سائٹ میں نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel