مردان میں فائرنگ سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء سمیت تین کارکنان شہید
مردان : (الآسرنیوز) جمعیت علماء اسلام ریاض،سعودیہ عرب کے انفارمیشن سیکرٹری قاری قاسم ، مولانا مرتضیٰ اور ایک حافظ قرآن بچے کو مردان میں نامعلوم دھشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کردیا
تفصیلات کے مطابق قاری محمد قسم محمدی گزشتہ رات نماز تراویح کے بعد گھر لوٹ رہے تھے کہ گھات لگاۓ دھشت گردوں نے ان پر اندھا دھن فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں قاسم محمدی اور انکے ساتھی مولانا مرتضیٰ اور ایک حافظ قرآن بچہ شہید ہوگیا
جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کا اس واقعے کی شدید مذمت اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فوری گرفتار کیا جاۓ
یاد رہے کہ خیبر پختوں خواہ میں گزشتہ چند روز سے جمعیت علماء اسلام کے علاقائی ذمہ داران کی ٹارگٹ کلنگ کا بھیانک سلسلہ شروع ہوا ہے گزشتہ چند روز میں یہ چوتھا واقعہ ہے