کراچی میں را کیلئے کام کرنے والا سپیشل برانچ پولیس کا آفیسر گرفتار کر لیا گیا ۔ ایف آئی اے ( وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ) نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کیلئے سرگرم پولیس آفیسر کو گرفتار کیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ سپیشل برانچ کا اےایس آئی مصور نقوی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سلیپر سیل کااہم رکن ہے۔
ملزم کراچی ایئرپورٹ پر سرویلنس یونٹ میں تعینات کیا گیا تھا۔ جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن کےساتھ جوڑا جا رہا ہے۔ جو کہ 1991 میں محکمہ پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔ محمود صدیقی گروپ کی ہدایت پر مصور نقوی کو رقم فراہم کی جاتی تھی۔
یہ بات بھی قابل غور رہے کہ اس گروپ سے منسلک بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 6 ملزم گرفتار ہو چکے ہیں۔ اسے قبل بھی ایک اے ایس آئی پکڑا گیا تھا جو بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا ۔
ایس آئی یو پولیس اور حساس ادارے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس کا آفسر گرفتار کر لیا ہے، پولیس آفسراے ایس آئی کے عہدے پر کام کر رہا تھا ۔
شارع فیصل تھا نے میں تعینات اے ایس آئی شہزاد پرویزسے 2 دستی بم بھی برآمد کر لئے گئے۔ پولیس اہلکار دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث اور ٹارگٹ کلرز کی ٹیم کا اہم رکن بتایا گیا ہے۔
ملزم کو محمود صدیقی گروپ کی جانب سے بھاری رقم فراہم کی جاتی رہی ، پولیس اہلکار کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے جو گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہیں۔