Home » » انبیاء علیہم السلام اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ

انبیاء علیہم السلام اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ


انبیاء علیہم السلام اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ و صحابیات، ازواجِ مطہرات اور صاحبزادیاں
حضرت آدم علیہ السلام کو سات ہزار سال کا زمانہ گزرا
س… پچھلے دنوں اخبار میں ایک انسانی کھوپڑی کی تصویر چھپی تھی اور لکھا تھا کہ یہ کھوپڑی تقریباً سولہ لاکھ سال پرانی ہے، یہ پڑھ کر تعجب ہوا، کیونکہ سب سے پہلے انسان حضرت آدم علیہ السلام تھے، ان کو زیادہ سے زیادہ اس زمین پر آئے ہوئے دس ہزار سال گزرے ہوں گے، اس سے پہلے انسان کا اس زمین پر وجود نہ تھا، تو سائنس دانوں کا اس انسانی کھوپڑی کے بارے میں یہ خیال کہ یہ سولہ لاکھ سال پرانی ہے، کہاں تک درست ہے؟ نیز یہ بھی فرمائیں کہ حضرت آدم علیہ السلام کو اس زمین پر آئے ہوئے اندازاً کتنے سال ہوگئے ہیں؟
ج… موٴرّخین کے اندازے کے مطابق حضرت آدم علیہ السلام کو سات ہزار سال کے قریب زمانہ گزرا ہے، سائنس دانوں کے یہ دعوے کہ اتنے لاکھ سال پرانی کھوپڑی ملی ہے، محض اٹکل پچو ہیں۔
حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں کا سجدہ کرنا
س… حضرت آدم علیہ السلام کو فرشتوں نے کون سا سجدہ کیا تھا؟
ج… اس میں دو قول ہیں، ایک یہ کہ یہ سجدہ آدم علیہ السلام کو بطور تعظیم تھا۔
دوم… یہ کہ سجدہ اللہ تعالیٰ کو تھا اور آدم علیہ السلام کی حیثیت ان کے لئے ایسی تھی جیسی ہمارے لئے قبلہ شریف کی۔

Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel