Home » » حضرت داوٴد علیہ السلام کی قوم اور زبور

حضرت داوٴد علیہ السلام کی قوم اور زبور


حضرت داوٴد علیہ السلام کی قوم اور زبور
س… یہودی، عیسائی اور مسلمان قوم تو دنیا میں موجود ہے، آیا حضرت داوٴد علیہ السلام کی قوم بھی دنیا میں کہیں موجود ہے؟ اگر ہے تو کہاں؟ اور زبور جو حضرت داوٴد علیہ السلام پر نازل ہوئی وہ کسی بھی حالت میں پائی جاتی ہے یا نہیں؟ اگر ہے تو کہاں ہے؟
ج… حضرت داوٴد علیہ السلام کا شمار انبیائے بنی اسرائیل میں ہوتا ہے، اور وہ شریعتِ توراة کے متبع تھے، اس لئے ان کے وقت کے بنواسرائیل ہی آپ کی قوم تھے۔ موجودہ بائبل کے عہد نامہٴ قدیم میں ایک کتاب “زبور” ہے جسے یہودی، داوٴد علیہ السلام پر نازل شدہ مانتے ہیں۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel