Home » » حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور یزید

حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور یزید


حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور یزید کے بارے میں مسلک اہل سنت
حضرت حسین اور یزید کی حیثیت
س… مسلمانوں میں واقعہ کربلا کے حوالے سے بہت سے غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں، کچھ لوگ جو یزید کی خلافت کو صحیح مانتے ہیں، حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو باغی قرار دیتے ہیں، جبکہ یزید کو امیرالموٴمنین کہتے ہیں۔ از راہ کرم یہ فرمائیے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو باغی کہنے والوں کے لئے کیا حکم ہے؟ یزید کو امیرالموٴمنین کہنا کہاں تک درست ہے؟
ج… اہل سنت کا موقف یہ ہے کہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ حق پر تھے، ان کے مقابلے میں یزید حق پر نہیں تھا، اس لئے یزید کو امیرالموٴمنین نہیں کہا جائے گا، حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو “باغی” کہنے والے اہل سنت کے عقیدہ سے باغی ہیں۔
صحیح حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ: “حسن و حسین (رضی اللہ عنہما) نوجوانانِ اہل جنت کے سردار ہیں۔” (ترمذی)
جو لوگ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو نعوذ باللہ! “باغی” کہتے ہیں، وہ کس منہ سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی قیادت و سیادت میں جنت میں جائیں گے؟
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel