Home » » کیا ائمہ اربعہ، پیغمبروں کے درجہ کے برابر ہیں

کیا ائمہ اربعہ، پیغمبروں کے درجہ کے برابر ہیں


کیا ائمہ اربعہ، پیغمبروں کے درجہ کے برابر ہیں؟
س…کیا پیغمبروں کے درجے کے برابر ہونے کے لئے کم سے کم امام (امام اعظم ابوحنیفہ، امام شافعی وغیرہ) کے برابر ہونا ضروری ہے؟
ج… امام اعظم ابوحنیفہ اور امام شافعی تو امتی ہیں، اور کوئی امتی کسی نبی کی خاک پا کو بھی نہیں پہنچ سکتا۔
کیا کسی ایک فقہ کو ماننا ضروری ہے؟
س… کیا اسلام میں کسی ایک فقہ کو ماننا اور اس پر عمل کرنا لازمی ہے؟ یا اپنی عقل سے سوچ کر جس امام کی جو بات زیادہ مناسب لگے اس پر عمل کرنا جائز ہے؟
ج… ایک فقہ کی پابندی واجب ہے، ورنہ آدمی خودرائی و خودغرضی کا شکار ہوسکتا ہے۔
کسی ایک امام کی تقلید کیوں؟
س… جب چاروں امام، امام ابوحنیفہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد بن حنبل برحق ہیں تو پھر ہمیں کسی ایک کی تقلید کرنا کیوں ضروری ہے؟ ان چاروں سے پہلے لوگ کن کی تقلید کرتے تھے؟
ج… جب چاروں امام برحق ہیں تو کسی ایک کی تقلید حق ہی کی تقلید ہوگی، چونکہ بیک وقت سب کی تقلید ممکن نہیں لامحالہ ایک کی لازمی ہوگی۔
دوم:…تقلید کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ گمراہ ہوکر اتباعِ ہویٰ کا شکار نہ ہوجائے جبکہ ائمہ عظام سے پہلے کا دور خیرالقرون کا دور تھا، وہاں لوگ اپنی مرضی چلانے کے بجائے صحابہ کرام سے پوچھ لیتے تھے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel