Home » » کراچی : معصوم طالبہ پھر نشانے پر جامعہ احسن العلوم کا طالب علم شہید ١ زخمی

کراچی : معصوم طالبہ پھر نشانے پر جامعہ احسن العلوم کا طالب علم شہید ١ زخمی


کراچی : معصوم طالبہ پھر نشانے پر جامعہ احسن العلوم  کا طالب علم شہید ١ زخمی
تفصیلات کے مطابق موتی محل  گلشن اقبال میں شیعہ مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مدرسے کے طالب علموں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا ،جس کے نتیجے میں ایک طالب علم شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ۔شہید اور زخمی طالب علموں کا تعلق مدرسہ احسن العلوم سے ہے جو کار میں سوار گلشن سے ڈیفنس اپنے گھر جارہے تھے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ گھات لگائے مسلح شیعہ ملزمان نے شیورلیٹ کار کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں سوار احسن اور سعد ولد محمد ناصرشدید زخمی ہوگئے۔ احسن ولد محمد عمیر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال منتقل منتقل کیے جانے کے دوران ہی چل بسا جبکہ سعد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2تھی اور وہ فائرنگ کے بعد باآسانی موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں حالات کشیدہ ہوگئے  گلشن چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں کاروبار بند ہوگیا۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel