جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی
یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ ہماری جماعت اہلحدیث کا اصل مذہبی نام ”جماعت موحدین“تھا لیکن ہماری مذہبی ترقی سے گھبرا کر مخالفین نے ہمیں ”وہابی“کے بدنام لقب سے مشہور کر دیا۔جسکی وجہ سے اہلحدیث کے سر کردہ لوگوں نے گورنمنٹ برطانیہ کو درخواست دے کر وہابی کے لقب پر پابندی لگوائی اور اہلحدیث لقب الاٹ کرایا۔ اس حقیقت کا خود اکابرین اہلحدیث نے بھی اقرار کیا۔ دیکھئے ماثر صدیقی صفحہ ۳۶۔۲۶۱ حصہ سوئم۔ ترجمان وہابیہ صفحہ ۲۶۔ سیرت ثنائی صفحہ452۔ اشاعت سنتہ صفحہ ۴۲ تا صفحہ ۶۲۔ شمارہ نمبر۲ جلد ۱۱۔اخبار اہلحدیث امرتسر صفحہ۷،۸ 26جون1908 ۔ رسائل ثنائیہ ص100
Post a Comment