Home » » Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par

Barelwi Yahodiyon k Naqshe Qadam Par

رضاخانی تحریف نمبر 2
مولوی حسنین رضا نے اپنے اعلی حضرت کے وصایا شریف کو شایع کروایا جس کے آخر میں دوصفحات پر ان کی مختصر سوانح بھی دی جس میں ایک انتہائی دل آزار عبارت ان الفاظ کے ساتھ تھی:
(مولوی احمد رضاخان کے ) زہد و تقوی کا یہ عالم تھاکہ میں نے بعض مشائخ کرام کو یہ کہتے سنا ہے کہ ان کو دیکھ کر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی زیارت کا شوق کم ہوگیا (وصایا شریف ،ص24،حسنی پریس بریلی)
بریلویوں نے مولوی حسن علی رضوی میلسی کی تقدیم کے ساتھ جب اس کو پاکستان میں شائع کروایا تو سوانح پر موجود ان دو متنازعہ صفحات کو اختصار کا بہانہ کرکے بالکل ہی غائب کردیا گیا۔ٍلیکن اس کے بعدپھر 1996 میں یٰس اختر مصباحی کی اصلاح کے ساتھ پروگریسو بکس لاہور والوں نے ان وصایا کو شائع کیاتو یہ دو صفحات تو دئے مگر متنازعہ فیھا عبارت میں اس طرح تحریف کردی:
میں نے خود بعض مشائخ کرام کو یہ کہتے سنا کہ اعلی حضرت کے اتباع سنت کو دیکھ کر صحابہ کرام کی زیارت کا لطف آگيا ۔یعنی اعلی حضرت قبلہ صحابہ کرام کے زہد و تقوی کا مکمل نمونہ اور مظہر اتم ہیں۔(وصایا شریف،ص ۷،پروگریسو بکس لاہور)
قارئین کرام خود سوچیں یہ جاہل سمجھ رہا ہے کہ اب یہ جملہ قابل اعتراض نہیں رہا حالانکہ حقیقتا پہلے سے بھی زیادہ گستاخی ہے۔

Share this article :

Post a Comment

 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel