Home » » مولانا عبدالعزیز حفظہ اللہ کی گرفتاری کے لئے جامعہ سیدہ حفصہ پر چھاپہ

مولانا عبدالعزیز حفظہ اللہ کی گرفتاری کے لئے جامعہ سیدہ حفصہ پر چھاپہ




جامعہ حفصہ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے ، انگریز کی تربیت یافتہ پولیس و خفیہ ایجنسیوںکے اہلکاروں کا مولانا عبدالعزیز حفظہ اللہ کی گرفتاری کے لئے جامعہ سیدہ حفصہ پر چھاپہ ، گھیراؤ ــــــــــ
جامعہ کی غیور بہنوں نے پورے مدرسے کے گرد حفاظتی حصار بنا لیا اور ڈنڈے اٹھائے " سبیلنا سبیلنا ----- الجہاد ، الجہاد " کے نعروں سے پورے ماحول میں رقت آمیر منظر بنادیا ۔ مولاناعبدالعزیز حفظہ اللہ سفر پر تھے جسکی وجہ سے پولیس انکو نہ پاکر اور جامعہ حفصہ کی غیور بہنوں کی زبردست مزاحمت پر ناکام و نامراد واپس لوٹ گئی۔
جامعہ حفصہ کی بہنوں نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رندھی اور رنجیدہ آواز میں کہا
" ہم اپنے استادوں سے اللہ کے لئے محبت کرتیہیں ، ہم پاکستان میں اسلامی نظام کی جدوجہد اور اس تحریک کو جسے ہمارے بزرگوں نے اپنے خون سے سینچا ہے ، اس تحریک کو اور اسکے قائدین کے دفاع کو اپنے سر دھڑ کی بازی لگا کر محفوظ بنانے کی کوشش کرینگے۔ ہم اللہ کے لئے اس راہ پر نکلے ہیں لیکن ہمیں دکھ ہے کہ ہمارے بھائیوں کی آنکھیں آج بھی بے حسی کی تھکان سے بند ہیں۔
اتنا کچھ ہونے کے باوجود ، ہمارے دفاع کے لئے ہمارے ساتھ ہمارے رب کے سوا کوئی بھی موجود نہیں ہے ۔ کاش امت مسلمہ میں کوئی تو محمد بن قاسم ، کوئی تو معتصم باللہ ہوتا جو آج ہماری پکار پر ، جبکہ مولانا عبدلعزیز اور انکی اہلیہ نے اپنا جوان سالہ بیٹا اللہ کی راہ میں قربان کردیا ، کاش کوئی اسلام کا بیٹا آگے آتا اور کہتا
کہ ہم آپکے روحانی بیٹے ہیں ، ہم آپکے ساتھ ہیں ۔۔۔ کاش کوئی تو ہوتا ۔۔۔ ہمیں دکھ ہے کہ اتنے ہزاروں کے مجمعے اور جلوس کرنے والے ، جذباتی نعرے لگانے والے ، آج جب ہم مشکل میں ہیں ، کوئی اک بھی نظر نہیں آرہا "
کیا واقعی ہمارے دل و دماغ پر مہر لگ چکی ہےساتھیو ؟
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel