Home » » علماء دیوبند اور علم فقہ

علماء دیوبند اور علم فقہ


علماء دیوبند اور علم فقہ



سرزمین پاک وهند میں نوّے فیصد مسلمان فقہ حنفی کے مقلد هیں ،اور فقہ حنفی
 امام اعظم ابوحنیفہ رحمه الله کے اجتهاد ، اور ان کے تلامذه کے استخراجات اور پهر
 اصحاب ترجیح کے فیصلوں کے مجموعہ کا نام هے ، ظاهر هے بڑی چهان بین اور 
کانٹ چهانٹ اور بحث و تحقیق کے بعد فقہ کا کوئ مسئلہ اصول شریعت کے خلاف باقی نہیں
 ره سکتا ، مگر اس طریق عمل میں ایک اور پہلو بهی تها ، وه یہ کہ عمل کرنے والے
 کی نظر فقها ء وآئمہ کی تخریجات وتحقیقات تک محدود رهتی ، اور گو وه اعمال حضور
 صلی الله کی سنت اور صحابہ کرام کے طریق سے ثابت تهے ، لیکن 
عمل کرنے والوں 
کا شعور اتباع سنت کی لذت پوری طرح محسوس نہیں کرتا تها ، علما ء دیوبند
 نے
 اعمال وعبادات کو ان کے مصادر و مراجع کی طرف لوٹایا ، احادیث 
کے دفاتر کهولے 
 رجال کی نئے سرے سے جانچ پڑتال کی ، مطا لب ومعا نی میں ابحاث
 وتحقیقات کیں 
اور گو ان اکابر کو فقہ حنفی کا کوئ مُفتی بہ مسئلہ اصول شریعت کے 
خلاف نهیں
 ملا تاهم اس راه تحقیق نے ایسی فضا پیدا کی کہ پہلے جن مسائل پر
 فقہ سمجهہ کر 
عمل کیا جا تا تها ، اب وهی نور سنت کی کامل روشنی دینے
 لگے ، اور اب ان 
اعمال وعبا دات میں اتباع سنت کی لذت وروشنی کامل طور پر محسوس هونے
 لگی ، علماء دیوبند 
نے اپنی گراں قدر علمی تحقیقات کے ذریعے نہ صرف پاک وهند کے احناف کو سنت 
کا کامل شعور
 بخشا بلکہ ان کی حدیثی و فقہی تحقیقات نے پورے عالم میں ان کے علوم ومعارف
 کو پهیلا دیا ۰ 
امام محمد رحمه الله امام اعظم رحمه الله کی وفات کے بعد مدینہ تشریف
 لے گئے
 اور امام مالک رحمه الله کے حلقہ درس میں شا مل 
هو گئے ، امام محمد رحمه الله نے
 امام اعظم رحمه الله اور امام مالک رحمه الله کے ذوق اجتهاد کا تقا بلی مطا لعہ
 کیا ، تو
 امام اعظم ابو حنیفہ رحمه الله کے اجتهادات کو اصول سنت کے زیاده قریب پایا ،پهر
امام محمد رح نے ان احساسات کی بنا پر
 ،، ألحُجـة على أهل المدينة ،،
 کے نام سے ایک کتاب لکهی ، اس کتاب کا ایک نسخہ مدینہ منوره کے مکتبہ محمودیہ
 میں ،اور ایک نسخہ ترکی کے مکتبہ نورعثمانیہ میں تها ، علماء وفضلاء دور دراز صرف 
اس کتاب کو دیکهنے کے لیئے آتے تهے ۰
1 = شیخ الهند رحمه الله کے شاگرد مولانا مفتی مهدی حسن رحمه الله نے 
اس کتاب پر تحقیقاتی کام کیا ،اور 20 سال میں اس کے مسّودے کی تصحیح وتعلیق
 مکمل کی پوری کتاب 4 جلدوں میں هے ، علماءدیوبند کا یہ ایک عظیم علمی وتاریخی کارنامہ هے ۰ 
 امام محمد رحمه الله کی کتاب
2 = ، مَبسُوط ،
 جو ظاهرالروایہ میں کتاب الاصل کی حیثیت رکهتی هے ، اوراس کو اس نام سے بهی موسوم 
کیاجاتاهے ، یہ استامبول کے مکتبہ ،فیض الله ، میں 6 چهہ جلدوں میں موجود تهی
۰ دیوبند کے مقتدر عالم مولانا ابوالوفاء افغانی رحمه الله نے اس پرتحقیقاتی
 کام کیا ،اور تعلیق لکهی ، اور اس طرح وه کتاب دیوبند کے فیض سے منصہ شہود
 پرآگئ اوربڑی آب وتاب کے ساتهہ شائع هو گئ ، جس کو دیکهنے کے لیئے 
ایک هزار سال سے علماء خواهش کڑهے تهے ۰ 
امام محمد رحمه الله کی کتاب 
3 = ، السیرُ الکبیر 

 بهی امام سَرَخسِی کی شرح کے ساتهہ 4 جلدوں میں شائع هو ئ 
 آٹهویں صدی میں
 حافظ جمال الدین زَیلَعی رحمه الله نے علم حدیث کا ایک بڑا ذخیره جمع کیا
4 = ، نصبُ الرّایہ 

 کے نام سے ، یہ عظیم علمی سرمایہ سالہا سال سے نایاب تها  
علماء دیوبند نے نہ صرف اس کو دوباره طبع کرایا بلکہ اس پر 

، بُغيةُ الألمَعي في تخريج الزيلعي  
کے نام سے ایک جلیل القدر حاشیہ تحریر فر ما کر علماء حدیث پر ایک بڑا احسان
فرمایا ، یہ کتاب 4 جلدوں میں مصر سے بڑی آب وتاب کے
 ساتهہ شائع هوئ 
علماء دیوبند کا یہ کا کارنامہ فقہ حنفی اور علم حدیث کی ایک عظیم خدمت هے ۰ 
 محدث کبیر مُلا علی قاری رحمه الله کی کتاب 
5 =، شرح نِقایہ 
 فقہ وحدیث کا عظیم کا سرمایہ تهی ،مگرزیور طباعت سے آراستہ نہ تهی ، دیوبند 
کے شیخ
 الادب والفقہ مولانا اعزازعلی رحمه الله نے 
، محمودالروایہ ،
 کے نام سے اس پر ایک عظیم حاشیہ لکهہ کر بڑے اهتمام سے شائع کیا ، اور یہ کتاب ، حلب، شام
 سے مکمل کتاب کی صورت میں شائع هوئ ۰ 
 علامہ ابن همام رحمه الله کی کتاب
6 =  زادُ الفقیر
، پر مولانا بدرعالَم میرٹهی رحمه الله نے ،
اَلمُستزاد الحقیر 
 کے نام سے عربی میں مفید علمی حاشیہ لکها ۰ 


شیخ الادب والفقہ مولانا اعزاز علی رحمه الله نے فقہ حنفی کے مشہور کتاب
7 =   مختصر قُدوری 
 پر بہترین ، عربی ، حاشیہ لکها ۰ 
 مولانا اعزاز علی رحمه الله نے فقہ حنفی کی معتبرکتاب
8 = کنزالدقائق 
 پر بهی حاشیہ تحریر کیا 
مولانا اعزازعلی رحمه الله نے فقہ حنفی کی مشہور ابتدائ کتاب ، نُورُالایضاح ، پر بهی 
حاشیہ لکها جو بہت مقبول هوا ، اور کئ دفعہ طبع هوا 
مولانا اعزازعلی رحمه الله نے فارسی میں بهی 
9 =  نُورُ الایضاح 
 کا حاشیہ لکها 
علم فقہ میں اکابر علماء دیوبند کی علمی خدمات کا یہ ایک سرسری جائزه تها ، 
ورنہ اگر تمام علماء دیوبند کی علم فقہ میں علمی خدمات وتحقیقات کو تفصیلا جمع کیا جائے ، تو هزاروں صفحات پر مشتمل کئ جلدیں تیار هو جائیں ، جو کہ میرے بس کی بات نهیں ۰
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel