حضرت یحییٰ علیہ السلام شادی شدہ نہیں تھے
س… میں نے ایف․ اے اسلامیات کی کتاب میں پڑھا ہے کہ حضرت یحییٰ شادی شدہ ہیں، جبکہ “جنگ” بچوں کے صفحہ میں لکھا ہے کہ حضرت یحییٰ شادی شدہ نہیں ہیں۔ کیا یہ سچ ہے کہ حضرت یحییٰ شادی شدہ نہیں ہیں؟
ج… جی ہاں! حضرت یحییٰ اور حضرت عیسیٰ علیہما السلام دونوں پیغمبروں نے نکاح نہیں کیا، حضرت عیسیٰ علیہ السلام تو جب قربِ قیامت میں نازل ہوں گے تو نکاح بھی کریں گے اور ان کے اولاد بھی ہوگی، جیسا کہ حدیث پاک میں آیا ہے۔ اس لئے صرف حضرت یحییٰ علیہ السلام ہی ایسے ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی، اس لئے قرآن کریم میں ان کو “حصور” فرمایا گیا ہے۔ اس لئے اگر آپ کی اسلامیات میں حضرت یحییٰ علیہ السلام کا شادی شدہ ہونا لکھا ہے تو غلط ہے۔
س… اگر شادی شدہ نہیں ہیں تو ان کا ذکر قرآن مجید میں کیوں آیا؟
ج… قرآن کریم میں تو ان کے شادی نہ کرنے کا ذکر آیا ہے، شادی کرنے کا نہیں!