آغاخانی، بوہری شیعہ فرقوں کے عقائد
س… آغاخانیوں کے عقائد کیا ہیں؟ نیز دیگر فرقوں یعنی جماعت المسلمین، بوہری اور شیعہ کے پس منظر اور غلط عقائد بھی بیان کیجئے۔
ج… آغاخانی فرقہ کے عقائد پر “آغاخانیت کی حقیقت” کے نام سے ایک رسالہ شائع ہوچکا ہے، اس کا مطالعہ فرمائیے۔ بوہری فرقہ بھی آغاخانیوں کی طرح اسماعیلیوں کی ایک شاخ ہے۔ “جماعت المسلمین” غیرمقلدوں کی ایک جماعت ہے، وہ ائمہ اربعہ کے مقلدین کو مشرک کہتے ہیں۔ شیعہ حضرات کے عقائد و نظریات عام طور پر معروف ہیں، خلفائے ثلاثہ رضی اللہ تعالیٰ عنہم کو نعوذ باللہ! ظالم و غاصب اور منافق و مرتد سمجھتے ہیں اور قرآن کریم میں رد و بدل کے قائل ہیں، اس کے لئے میرا رسالہ “ترجمہ فرمان علی پر ایک نظر” دیکھ لیا جائے۔