Home » » حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کیوں کہا جاتا ہے؟

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کیوں کہا جاتا ہے؟


حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کیوں کہا جاتا ہے؟
س… مہربانی کرکے یہ بتائیں کہ ہر صحابی کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ بولا جاتا ہے، اور علی رضی اللہ عنہ کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ، تو اس کی کیا وجہ ہے؟
ج… خارجی لوگ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نام مبارک کے ساتھ بددعا کے گندے الفاظ استعمال کرتے تھے، اس لئے اہل سنت نے ان کے مقابلہ کے لئے یہ دعائیہ الفاظ کہنے شروع کئے: “اللہ تعالیٰ آپ کا چہرہ روشن کرے۔”
کیا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے نکاح کے موٴقت تھے؟
س… روزنامہ جنگ میں “حضرت علی رضی اللہ عنہ کی اولاد” کے عنوان سے ایک صاحب کے جواب میں لکھا تھا کہ حضرت علی نے حضرت فاطمة الزہراکی وفات کے بعد کئی نکاح کئے اور کئی اولادیں ہوئیں، آپ نے حضرت علی کی بعض اولاد کے نام بھی درج فرمائے ہیں۔
مولانا صاحب! سوال یہ ہے کہ جناب فاطمة الزہرا کی وفات کے بعد حضرت علی نے جو متعدد نکاح کئے تھے کیا وہ دائمی تھے یا موٴقتی نکاح تھے؟
برائے مہربانی آپ اس کی وضاحت کریں یعنی فاطمة الزہرا کی وفات کے بعد حضرت علی نے جو نکاح کئے تھے کیا وہ دائمی تھے یا موٴقتی (متعہ) نکاح تھے؟ نیز حضرت فاطمة الزہرا کے علاوہ حضرت علی کی چند ازواج کے نام درج فرمائیں۔
ج… اسلام میں نکاح موٴقت کا کوئی تصور نہیں، اگر ایسا ہوتا تو طلاق مشروع نہ کی جاتی۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے جو نکاح کئے وہ موٴقت نہیں تھے، آپ کی کچھ ازواج آپ کی زندگی میں فوت ہوگئیں، بعض کو طلاق دے دی، کچھ آپ کے آخری لمحہ تک رہیں۔ حافظ ابن کثیر البدایہ والنہایہ ج:۷ ص:۳۳۲ میں لکھتے ہیں کہ آپ نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی حیات میں کوئی اور نکاح نہیں کیا، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے انتقال کے بعد کئی نکاح کئے، بعض بیویاں آپ کی زندگی میں فوت ہوگئیں، بعض کو طلاق دے دی۔ انتقال کے وقت آپ کی چار بیویاں اور اُنیس کنیزیں تھیں، چودہ پندرہ صاحبزادے اور سترہ صاحبزادیاں تھیں۔ صاحبزادوں کے اسماء گرامی یہ ہیں: حسن، حسین، محسن، ابوبکر، عمر، عثمان، محمد بن حنفیہ، محمد اوسط، محمد اصغر، عبداللہ، عباس، جعفر، عبیداللہ، یحییٰ ، عون۔ اور صاحبزادیوں کے نام یہ ہیں: زینب کبریٰ، ام کلثوم (ان کا عقد امیرالموٴمنین حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ہوا تھا)، رقیہ، ام الحسن، رملہ کبریٰ، ام ہانی، میمونہ، زینب صغریٰ، رملہ صغریٰ، ام کلثوم صغریٰ، فاطمہ، امامہ، خدیجہ، ام الکرام، ام جعفر، ام سلمہ، جمانہ۔
حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی عمر مبارک اور تاریخ شہادت
س… امیرالموٴمنین سیدنا حضرت علی حیدر کرار رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تاریخ ولادت اور تاریخ شہادت کون سی ہے؟
ج… شہادت ۱۷/رمضان المبارک ۴۰ھ مطابق ۲۴/جنوری ۶۶۱ء بہ عمر ۶۳ سال۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel