Home » » مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم

مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم


مسئلہ حیات النبی صلی اللہ علیہ وسلم
س… مسئلہ حیات النبی کے سلسلہ میں مولانا اللہ یار خاں کی کتاب “حیاتِ انبیاء” پڑھی اور اس کے بعد یہ مسئلہ صراحتاً شیخ القرآن نے اپنی تفسیر “جواہر القرآن” میں بیان فرمایا ہے، لیکن مولانا اللہ یار خان نے حیات کی کیفیت روح کا جسم اطہر یعنی بدن عنصری کے ساتھ منوانے کے لئے دلائل دئیے ہیں، حالانکہ شیخ القرآن نے جسم مثالی کو تسلیم کروایا ہے۔ براہِ کرم اس کی وضاحت فرمادیں اور بتائیں کہ یہ مسئلہ ایمانیات سے ہے؟
ج… میرا اور میرے اکابر کا عقیدہ یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے روضہٴ مطہرہ میں حیاتِ جسمانی کے ساتھ حیات ہیں، یہ حیات برزخی ہے، مگر حیاتِ دنیوی سے بھی قوی تر ہے۔ جو حضرات اس مسئلہ کے منکر ہیں، میں ان کو اہل حق میں سے نہیں سمجھتا، نہ وہ علمائے دیوبند کے مسلک پر ہیں۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel