Home » » نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں یا بشر

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں یا بشر


نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نور ہیں یا بشر؟
س… کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان اس بارہ میں کہ زید کہتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو عام انسانوں کی طرح لفظ بشریت سے پکارا جائے۔ عمرو کہتا ہے کہ یہ غلط ہے، بلکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے حضور میں درجہ بشریت میں بھی اور نورانیت میں بھی ہیں۔ آیا ان دونوں میں کون حق پر ہے؟
ج… آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنی نوع کے لحاظ سے بشر ہیں، اور قرآن کریم کے الفاظ میں “بشر مثلکم” ہیں۔ ہادیٴ راہ ہونے کی حیثیت سے نور اور سراپا نور ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انسان ہیں اور بشر انسان ہی کو کہتے ہیں، آپ کو انسان ماننا فرض ہے اور آپ کی انسانیت کا انکار کفر ہے، اس سے معلوم ہوا کہ اگر زید آپ کے نور ہونے کا بھی قائل ہے تو اس کا موقف بھی صحیح ہے اور اگر بشریت اور نورانیت میں تضاد سمجھتا ہے تو اس کا موقف غلط ہے، آپ بشر کامل ہیں اور صفتِ ہدایت کے اعتبار سے نورِ کامل ہیں۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel