Home » » طائف سے مکة المکرمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کس کی پناہ میں تشریف لائے؟

طائف سے مکة المکرمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کس کی پناہ میں تشریف لائے؟


طائف سے مکة المکرمہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم
کس کی پناہ میں تشریف لائے؟
س… کیا جب سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم طائف تشریف لے گئے تو آپ کی مکہ مکرمہ سے شہریت ختم کردی گئی تھی اور پھر آپ کسی شخص کی امان حاصل کرکے مکہ مکرمہ میں داخل ہوئے تھے؟ اگر ایسا ہے تو اس شخص کا نام بھی تحریر فرمائیں کہ وہ کون شخص تھا؟
ج… مولانا محمد ادریس کاندھلوی نے “سیرة المصطفیٰ” (ج:۱ ص:۲۸۱) میں، مولانا ابوالقاسم رفیق دلاوری“سیرت کبریٰ” (ج:۲ ص:۷۰۱) میں طبقات ابن سعد کے حوالے سے (سیرت مصطفی میں زاد المعاد کا حوالہ بھی دیا گیا ہے) اور حافظ ابن کثیر نے “البدایہ والنہایہ” (ج:۳ ص:۱۳۷) میں اموی کی مغازی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم مطعم بن عدی کی پناہ میں تشریف لائے تھے، اور پناہ میں آنے کا یہ مطلب نہیں تھا جو آپ نے سمجھا ہے کہ اس سے پہلے مکہ کی شہریت ختم کردی گئی تھی، بلکہ یہ مطلب تھا کہ مطعم بن عدی نے ضمانت دی تھی کہ آئندہ اہل مکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں ستائیں گے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel