Home » » حضرت خضر علیہ السلام کیا زندہ ہیں

حضرت خضر علیہ السلام کیا زندہ ہیں


کیا حضرت خضر علیہ السلام نبی تھے؟
س… حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ہمراہ جو دوسرے آدمی شریکِ سفر تھے وہ غالباً حضرت خضر تھے، عام خیال یہی ہے۔ حضرت خضر کا پیغمبر ہونا قرآن سے ثابت نہیں، پیغمبر کے بغیر کسی پر وحی بھی نازل نہیں ہوتی، غیب کا علم صرف اللہ تعالیٰ کو ہے، تو پھر حضرت خضرکو ظالم بادشاہ، نافرمان بچے اور دیوار والے خزانے کے متعلق کس طرح علم ہوا، جبکہ حضرت موسیٰ کو ان کی خبر تک نہ تھی؟
ج… قرآن کریم کی ان آیات سے جن میں حضرت موسیٰ و حضرت خضر علیہما السلام کا واقعہ ذکر کیا گیا ہے، یہی ثابت ہوتا ہے کہ وہ نبی تھے، اور یہی جمہور علماء کا مذہب ہے۔ اور جو حضرات اس کے قائل ہیں کہ وہ نبی نہیں تھے، شاید ان کی مراد یہ ہو کہ دعوت و تبلیغ کی خدمت ان کے سپرد نہیں تھی، بلکہ بعض تکوینی خدمات ان سے لی گئیں، بہرحال حق تعالیٰ شانہ سے براہِ راست ان کو علم عطا کیا جانا قرآن کریم سے ثابت ہے، لہٰذا ان کو ظالم بادشاہ، نافرمان بچے اور دیوار والے خزانے کا علم ہوجانا بذریعہ وحی تھا، اور جو علم بذریعہ وحی حاصل ہو، اسے علمِ غیب نہیں کہا جاتا۔
حضرت خضر علیہ السلام کے ذمہ کیا ڈیوٹی ہے؟
س… حضرت خضر علیہ السلام کیا زندہ ہیں؟
ج… حضرت خضر علیہ السلام زندہ ہیں یا نہیں؟ اس میں قدیم زمانے سے شدید اختلاف چلا آتا ہے، مگر چونکہ کوئی عقیدہ یا عمل اس بحث پر موقوف نہیں اس لئے اس میں بحث کرنا غیرضروری ہے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel