صیغہ خطاب کے ساتھ صلوٰة و سلام پڑھنا
س… قرآن مجید میں صلوا علیہ ہے، کیا “صلی اللہ علیک یا رسول اللہ” پڑھنے سے درود کا حق ادا ہوجاتا ہے؟
ج… خطاب کے صیغہ کے ساتھ صلوٰة و سلام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روضہٴ اقدس پر کہنا چاہئے، دوسری جگہ غائب کے صیغہ سے کہنا چاہئے، کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے درود شریف کے جو صیغے امت کو تعلیم فرمائے ہیں، وہ غائب کے صیغے ہیں۔