Home » » حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بدگمانی کرنا

حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بدگمانی کرنا


حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بدگمانی کرنا
س… ابوسفیان رضی اللہ عنہ سے بہت سے لوگ بدگمانیاں کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ صحابی نہیں تھے۔ ان کے بارے میں وضاحت فرمائیں، نیز حضراتِ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں کے علاوہ کسی اور کے نام کے ساتھ “رضی اللہ عنہ” لگایا جاسکتا ہے یا نہیں؟
ج… حضرت ابوسفیان رضی اللہ عنہ صحابی تھے، ان کے حق میں یہ بدگمانی غلط ہے۔
“رضی اللہ عنہ” صحابہ کے لئے ہے، دوسروں کو نہیں کہنا چاہئے، اگرچہ لغوی معنی کے لحاظ سے دعا ہے اور اسی بنا پر تابعین و ائمہ دین کے لئے بھی یہ صیغہ استعمال کیا گیا ہے۔
حضرت ابوسفیان کا نام کس طرح لکھا جائے
س… کورس میں جو دینیات پڑھائی جاتی ہے، اس کتاب میں کہیں بھی اگر صحابہ کے اس دور کا واقعہ آتا ہے جب وہ مشرف بہ اسلام نہیں تھے، تو وہاں پر لکھا رہتا ہے فلاں صحابی (جب وہ ایمان نہیں لائے تھے)، لیکن جب کبھی بات ابوسفیان کی ہورہی ہو تو وہاں صرف ابوسفیان لکھا ہوتا ہے، حضرت اور رضی اللہ تعالیٰ عنہ نہیں لکھا جاتا (جبکہ وہ مسلمان ہوگئے تھے) اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا یہ مصنّفین کی غلطی ہے یا کوئی اور وجہ ہے؟
ج… یہ غلطی ہے، ان کا اسم گرامی بھی ادب و تعظیم کے ساتھ لکھنا چاہئے، اسلام سے پہلے کی غلطیاں معاف ہیں۔

Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel