Home » » صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے جج کا تقرر

صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے جج کا تقرر

صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کیلئے جج کا تقرر


پشاور…(Al Asir Channel Farooq +124) کالعدم تحریک نفاذ شریعت
 محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج نے چار ج سنبھال لیا۔سنٹرل جیل پشاور میں قائم انسداد دہشت گردی عدالت کے نئے جج محمد شعیب خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ محمد شعیب کا تبادلہ مانسہرہ سے پشاور کیا گیا ہے جو کالعدم تحریک نفاذ شریعت محمدی کے امیر مولانا صوفی محمد کے خلاف مقدمات کی سماعت کر یں گے۔ سماعت آئندہ پیر سے شروع ہوں گی۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت کے جج عاصم امام مولانا کے خلاف مقدمات کی سماعت کررہے تھے، جن کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔ صوفی محمد کے خلاف 9مقدمات درج ہیں۔ جن میں ریاستی اداروں کے خلا ف تقاریر کرنے اور پولیس اسٹیشن پر حملوں کے الزامات ہیں۔

  
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel