Home
»
حادثات
»
حضرت مولانا علامہ عبد الستار تونسوی انتقال کر گے
حضرت مولانا علامہ عبد الستار تونسوی انتقال کر گے
امام اہل سنت مناظر اسلام وکیل صحابہ واہل بیت حضرت مولانا علامہ عبد الستار تونسوی اپنے ہزاروں شاگردوں،مریدوں اور متوسلین کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا ئے فانی سے رخصت ہوگئے ہیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون
حضرت امام اہل اسنتؒ، شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنیؒ کے تلمیذ رشید اور دارالعلوم دیوبند کے فاضل تھے۔ عمر بھر مدح صحابہ واہل بیت کا پرچار کیا اور تردید روافض کیلئے ہزاروں مناظرین تیار کیے۔ پاکستان میں آپ کے پائے کا مناظر کوئی نہیں تھا۔تبحر علمی میں اپنی مثال آپ تھے۔ نواجوان توحید وسنت کی خوب تربیت کی جس کے نتیجہ میں محافظین ناموس صحابہ کی ایک بڑی تعداد وجود میں آئی جو آج پاکستان میں تحفظ ناموس صحابہ کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اللہ رب العزت حضرت علامہ تونسویؒ کی کامل مغفرت فرمائے،درجات عالیہ کو بلند فرمائے،آپؒ کے فیض کو ہمیشہ جاری وساری رکھے۔ (آمین)