Home » » فوج شہداء کے لواحقین کو فوراً اور خاموشی سے میتیں دفن کرنے پر مجبور کر رہی ہے

فوج شہداء کے لواحقین کو فوراً اور خاموشی سے میتیں دفن کرنے پر مجبور کر رہی ہے



راولپنڈی سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انتظامیہ اور فوج شہداء کے لواحقین کو فوراً اور خاموشی سے میتیں دفن کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔ فوج کی نگرانی میں مختلف قبرستانوں میں قبروں کی کھدائی کا کام جاری ہے۔ جبکہ شہدا کے گھروں پر بھی فوج کا پہرا لگا دیا گیا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ فوج 24 گھنٹے کے کرفیو کی معیاد ختم ہونے سے پہلے تمام شہداء کی میتوں کی تدفین کو لازماً ممکن بنانا چاہتی ہے۔

شہر میں میں کرفیو لگا گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بند کر دیا گیا ہے۔ خاص کر راجہ بازار کی طرف آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ میڈیا کے کسی نمائیندے یہاں تک کہ کے وہاں کے رہائشیوں کو اس طرف جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق شہدا کی تعداد 70 سے تجاوز کر چکی ہے۔ جبکہ کم ازکم ایک درجن افراد حیات و موت کی کشمکش میں مبتلاء ہیں۔

یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل کوئیٹہ میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں جب اہل تشیع کا جانی نقصان ہوا تھا تو انہوں نے مرنے والوں کی میتوں کو کورنر ہاوس کے سامنے رکھ کر اس وقت تک احتجاج کیا تھا جب تک صوبائی حکومت کو برطرف نہیں کر دیا گیا تھا۔ کسی سکیورٹی ادارے نے اس احتجاج میں خلل ڈالنے کی کوشش نہیں کی تھی۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel