Home » » مجدد کو ماننے والوں کا کیا حکم ہے؟

مجدد کو ماننے والوں کا کیا حکم ہے؟


مجدد کو ماننے والوں کا کیا حکم ہے؟
س… ہر صدی کے شروع میں مجدد آتے ہیں، کیا ان کو ماننے والے غیرمسلم ہیں؟
ج… ہر صدی کے شروع میں جن مجددوں کے آنے کی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں خبر دی گئی ہے وہ نبوت و رسالت کے دعوے نہیں کیا کرتے، اور جو شخص ایسے دعوے کرے وہ مجدد نہیں، لہٰذا کسی سچے مجدد کو ماننے والا تو غیرمسلم نہیں، البتہ جو شخص یہ اعلان کرے کہ: “ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں” اس کو ماننے والے ظاہر ہے غیرمسلم ہی ہوں گے۔
س… چودہویں صدی کے مجدد کب آئیں گے؟
ج… مجدد کے لئے مجدد ہونے کا دعویٰ کرنا ضروری نہیں، جن اکابر نے اس صدی میں دینِ اسلام کی ہر پہلو سے خدمت کی وہ اس صدی کے مجدد تھے، گزشتہ صدیوں کے مجددین کو بھی لوگوں نے ان کی خدمات کی بنا پر ہی مجدد تسلیم کیا۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel