Home » » وزیرستان رمضان المبارک میں دوسرا ڈرون حملہ،6 افراد شہید

وزیرستان رمضان المبارک میں دوسرا ڈرون حملہ،6 افراد شہید




میرانشاہ : پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں6 افراد شہیدہوگئے ہیں۔


سیکورٹی ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیاروں نےشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میںایک گھر کو نشانہ بنایا جس پر دو میزائل  میزائل داغے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈرون حملے کے نیتجے میں 6 افراد  موقع پر ہی شہید جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان کے شوال علاقے میں ڈروبن حملہ اس وقت حملہ کیا گیا جب افغانستان سے کچھ افراد پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے،اب تک شہید ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

، نوازشریف کی حکومت میں ہونے والا یہ چوتھا ڈرون حملہ ہے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel