Home » » امریکا خیر سگالی کے طور پر طالبان قیدیوں کو گوانتاناموبے سے رہا کیا جائے: مولانا فضل الرحمن

امریکا خیر سگالی کے طور پر طالبان قیدیوں کو گوانتاناموبے سے رہا کیا جائے: مولانا فضل الرحمن






اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ دوحہ دفتر امن کی جانب پہلا قدم ہے موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے، اگر وقت گزر گیا تو پھر پچھتاوے کے کچھ ہاتھ نہیں آئےگا،تمام سٹیک ہولڈرز موقع گنوانے سے بچائیں، امریکہ اگر طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو پھر ان کے مطالبات پر مثبت ردعمل کا اظہار کرے، جذبہ خیر سگالی کے طور پر طالبان قیدیوں کو گوانتاناموبے سے رہا کیا جائے، افغانستان میں ایسے کردار موجود ہیں جو آج بھی امن سے زیادہ جنگ میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ طالبان نے وعدے پورے نہ کرنے نے پر ناراضگی ظاہر کر تے ہوئے دفتر کو عارضی طور پر بند کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان طالبا ن کے جذبات اور احساسات سمجھ سکتے ہیں کہ وہ افغانستان میں ایک حقیقی سٹیک ہولڈر کا احترام چاہتے ہیں لیکن یہ بھی افغانستان کے امن اور افغان طالبان کے اچھے سیاسی مستقبل کے لئے راستہ ہموار کر تا ہے کہ قطر مذاکرات کسی نہج پر پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے دوحہ بات چیت کا مجوزہ عمل بہت نازک ہے لہٰذا تمام فریقین کو احتیاط اور خیرسگالی کے جذبات کے تحت آگے بڑھنا ہو گا۔


Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel