Home » , » پنجاب اسمبلی؛ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کا بل منظور

پنجاب اسمبلی؛ مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کا بل منظور


لاہور: پنجاب اسمبلی نے مقدس ہستیوں کی شان میں گستاخی روکنے کے لیے بل منظور کرلیا، ٹیکسٹ بک بورڈ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اسلامی کتب کی اشاعت سے قبل متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لے گا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کی کوششوں سے ایوان نے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ ترمیمی بل متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ بل کی منظوری سے کریکولم بورڈ ہر قسم کی اسلامی کتب کی اشاعت سے پہلے  متحدہ علماء بورڈ سے منظوری لینے کا پابند ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ بل پاس کرکے شرانگیزی کے دروازے کو ہمیشہ کے لیے بند کردیا ہے، اب مقدس شخصیات کے خلاف کوئی سازش کرنے کی جرات نہیں کرسکے گا۔
اہلسنت والجماعت پاکستان رہنماؤں نے اس اقدام کو سراہا
‏اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی کا اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہی سے ٹیلی فونک رابطہ
پنجاب اسمبلی میں ناموس رسالت و ناموس صحابہ و اہل بیت کے تحفظ کےلیے  نصاب سازی کے قانون میں ترمیمی بل متفقہ طور پر منظورہونے پر مبارک باد دی۔ 
مزید اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نےکہا کہ چودری پرویز الہی، خدیجہ عمر حافظ یاسر عمار اور مولانا معاویہ اعظم۔اپوزیشن لیڈر  تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر  بھی مبارک باد کے مستحق ہیں۔
‏منافرت اور شر کاراستہ روکنےکیلۓ پنجاب اسمبلی کےاس اقدام کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ 
اہلسنت کے صدر علامہ اورنگزیب فاروقی، اہلسنت والجماعت بلوچستان کے سربراہ مولانا رمضان مینگل اور دیگر رہنماؤں نے بھی اس اقدام کو خوب سراہا۔ اہلسنت والجماعت بلوچستان کے سربراہ مولانا رمضان مینگل نے کہا کہ ‏پنجاب اسمبلی کا گستاخانہ مواد پر پابندی کا بل خوش آئند ہے،اسپیکر پرویز الہی اور اراکین اسمبلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پورے ملک کے لیۓ قانون سازی کی جاۓ زیادہ بہتر ہوگا۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel