Home » » جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو مرکزی ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا

جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو مرکزی ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا


پشاور: نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرنے پر جے یو آئی (ف) نے حافظ حسین احمد کو مرکزی ترجمان کے عہدے سے ہٹادیا۔

اطلاعات کے مطابق جے یو آئی (ف) کی شوریٰ نے حافظ حسین احمد کی جگہ اسلم غوری کو قائم مقام ترجمان مقرر کردیا اور نواز شریف کے بیانیے کی نفی کرنے پر حافظ حسین احمد کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حافظ حسین احمد کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ جے یو آئی کی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں کیا گیا، مولانا عبدالقیوم کی سربراہی میں معاملے کی انکوائری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حافظ حسین احمد نے نواز شریف کے کوئٹہ میں بیان سے اختلاف کیا تھا، جے یو آئی نے حافظ حسین کے بیان کو ذاتی قرار دے کر لاتعلقی کی تھی۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت شوریٰ کا طویل اجلاس ہوا تھا، فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کے فیصلوں سے متعلق شوریٰ کو بریفنگ دی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے نوازشریف کو آستین کا سانپ قرار دے دیا تھا۔

جے یو آئی ف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ذمہ دار ان لوگوں کو بھی ٹھہراتا ہوں، جو اس قسم کے لوگوں کولاکر مسلط کرتے ہیں، ملک ہے تو ہم ہیں، ہر چیز کی ایک حد ہوتی ہے۔

حافظ حسین احمدکا کہنا تھا کہ  نوازشریف پہلے بھی لندن گئے تھے، مرحوم قاضی حسین احمد اور عمران خان کو بلایا اور الیکشن کے بائیکاٹ پر لگا دیا اور اپنا مؤقف بدل دیا۔


مزید خبریں پڑھئیے





Al Asir Channel



Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel