Home » » تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے


لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، وہ گزشتہ پانچ روز سے علیل تھے۔

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی انتقال کرگئے، اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کئی روز سے بخار میں مبتلا تھے، انہیں طبیعت علیل ہونے پر فاروق ہسپتال علامہ اقبال ٹاؤن لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

فرانس میں حکومتی سرپرستی میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف فیض آباد انٹرچنیج پر احتجاج کے بعد دو روز قبل ہی خادم رضوی کی قیادت میں ٹی ایل پی نے حکومت سے مذاکرات کیے تھے۔ اسی دھرنے میں انہوں ںے کارکنوں سے کہا تھا کہ میری طبیعت 5 روز سے ناساز ہے لیکن اس کے باوجود دھرنے میں شرکت کے لیے آیا ہوں۔


خاندانی ذرائع کے مطابق  مولانا خادم حسین رضوی کی نمازجنازہ کل صبح 11 بجے مینارپاکستان گراؤنڈ میں ادا کی جائیگی۔
ان کی وفات کے بعد ملک بھرسے کارکنان کا ان کی رہائش گاہ پرپہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب سیاسی لیڈران، سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پرتعزیت کا سلسلہ جاری ہے




Al Asir Channel
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel