ممبئی: بھارتی سپریم کورٹ نے بلقیس بانو کیس میں قتل اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات فسادات میں بلقیس بانو کے گھر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے اور گینگ ریپ میں ملوث 11 ملزمان کو بری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 20جنوری 2008 میں سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی طرف سے تمام ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی عدالتی فیصلہ کو ممبئی ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا تھا۔
نیوز ایجنسی کے مطابق سزا یافتہ ملزمان میں سے ایک ملزم نے سپریم کورٹ سے جلد رہائی کی درخواست کی تھی جس پر عدالت نے گجرات حکومت کو سزا میں کمی سے متعلق کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات دیئے تھے۔
اس حوالے سے مقامی کلیٹر سوجال میاترا کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم پرتشکیل دی گئی کمیٹی نے مشترکہ طور پر ملزمان کی سزا میں کمی کی منظوری دی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کمیٹی کے فیصلہ سےآگاہ کرنے کے بعد گزشتہ روز ملزمان کی رہائی کے احکامات جاری ہوئے۔
واضح رہے کے گجرات حملوں کے وقت 19سالہ بلقیس بانو 5 ماہ کی حاملہ تھی، واقعے کے خلاف مقامی پولیس کی طرف سے کارروائی نہ کرنے پر بلقیس بانونے نیشنل ہیومن رائٹس کمشین سے مدد کی اپیل کی تھی۔
بھارتی سپریم کورٹ نے ہیومن رائٹس کمیشن کی درخواست پر سی بی آئی کو واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
Al Asir Channel الآسر چینل