22 جمادی الثانی: یومِ وصال سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ
22 جمادی الثانی خلیفۂ اول، یارِ غار اور جانشینِ رسول ﷺ سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے یومِ وصال کے حوالے سے یاد کیا جاتا ہے۔ آپ رضی اللہ عنہ کی پوری زندگی صداقت، وفاداری، اخلاص، ایثار اور دینِ اسلام کے لیے بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔ آپ نے رسول اللہ ﷺ کا ہر مشکل وقت میں ساتھ دیا، ہجرتِ مدینہ میں رفاقت کا شرف حاصل کیا اور وصالِ نبوی ﷺ کے بعد امتِ مسلمہ کی قیادت سنبھالی۔
آپ رضی اللہ عنہ کے دورِ خلافت میں فتنۂ ارتداد کا مقابلہ کیا گیا، اسلامی ریاست کے اتحاد کو برقرار رکھا گیا اور قرآن مجید کو ایک مجموعے کی صورت میں جمع کرنے کا تاریخی کام انجام پایا۔ آپ کی سیرت آج بھی مسلمانوں کے لیے ایمان، استقامت، وفاداری اور قربانی کا روشن نمونہ ہے۔
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی مکمل سیرت
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی زندگی، حسب و نسب، فضائل، رسول اللہ ﷺ سے بے مثال تعلق اور اسلام کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں کے بارے میں تفصیلی مطالعے کے لیے سنی علماء کونسل پاکستان کا خصوصی مضمون ملاحظہ کریں۔
آمین یا رب العالمین