Home » » آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت


آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت
س… خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی حقیقت کیا ہے؟ یعنی جو شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھے، اس کی شفاعت ضروری ہوجاتی ہے؟ کیا ابلیس لعین، پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم اور دیگر انبیاء کرام علیہم السلام اور اولیاء عظام کی شکل میں آسکتا ہے؟
ج… حدیث شریف میں ہے کہ: “جس نے مجھے خواب میں دیکھا، اس نے مجھ ہی کو دیکھا، کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔” اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت خواب میں ہوجانا مبارک ہے، مگر اس کو بزرگی کی دلیل نہیں سمجھنا چاہئے۔ اصل چیز بیداری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کی پیروی ہے، جو اتباعِ سنت کا اہتمام کرتا ہو، وہ انشاء اللہ مقبول ہے، اور جو شخص سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے منحرف ہو وہ مردود ہے، خواہ اس کو روزانہ زیارت ہوتی ہو، اور اس کے لئے شفاعت بھی ضروری نہیں۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel