Home » » کسی ایک فقہ کی پابندی عام آدمی کے لئے ضروری ہے مجتہد کے لئے نہیں

کسی ایک فقہ کی پابندی عام آدمی کے لئے ضروری ہے مجتہد کے لئے نہیں


کسی ایک فقہ کی پابندی عام آدمی کے لئے ضروری ہے
مجتہد کے لئے نہیں
س… کیا ہم پر ایک فقہ کی پابندی واجب ہے؟ کیا فقہ حنفی، فقہ شافعی، فقہ مالکی، فقہ حنبلی یہ سب اسلام ہیں؟ حق تو صرف ایک ہوتا ہے؟
کیا آپ کے ائمہ نے فقہ کو واجب قرار دیا ہے؟ امام شافعی نے امام ابوحنیفہ کے فقہ کی پابندی کیوں نہیں کی؟ ایک واجب چھوڑ کر گناہ گار ہوئے اور یہی نہیں بلکہ ایک نئی فقہ پیش کردی (نعوذ باللہ)۔
ج… ایک مسلمان کے لئے خدا و رسول کے احکام کی پابندی لازم ہے۔ جو قرآن کریم اور حدیثِ نبوی سے معلوم ہوں گے، اور علم احکام کے لئے اجتہاد کی ضرورت ہوگی، اور صلاحیتِ اجتہاد کے لحاظ سے اہل علم کی دو قسمیں ہیں: مجتہد اور غیرمجتہد۔ مجتہد کو اپنے اجتہاد کے مطابق عمل کرنا لازم ہے اور غیرمجتہد کے لئے کسی مجتہد کی طرف رجوع کرنا ہے۔
لقولہ تعالیٰ: “فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔” (النحل:۴۳)
ولقولہ علیہ السلام: “الا سألوا اذ لم یعلموا فانما شفاء العي السوٴال۔” (ابوداوٴد ج:۱ ص:۴۹)
ائمہ اربعہ مجتہد تھے، عوام الناس قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے لئے ان مجتہدین سے رجوع کرتے ہیں، اور جو حضرات خود مجتہد ہوں ان کو کسی مجتہد سے رجوع کرنا نہ صرف غیرضروری بلکہ جائز بھی نہیں۔ اور کسی معین مجتہد سے رجوع اس لئے لازم ہے تاکہ قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے بجائے خواہش نفس کی پیروی نہ شروع ہوجائے کہ جو مسئلہ اپنی خواہش کے مطابق دیکھا وہ لے لیا۔ آنجناب اگر خود اجتہاد کی صلاحیت رکھتے ہوں تو اپنے اجتہاد پر عمل فرمائیں، میں نے جو لکھا وہ غیرمجتہد لوگوں کے بارے میں لکھا ہے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel