Home » » کیا عالمِ ارواح کے وعدہ کی طرح آخرت میں دنیا کی باتیں بھی بھول جائیں گی

کیا عالمِ ارواح کے وعدہ کی طرح آخرت میں دنیا کی باتیں بھی بھول جائیں گی


کیا عالمِ ارواح کے وعدہ کی طرح آخرت میں دنیا کی باتیں بھی بھول جائیں گی؟
س… ہمارے امام صاحب فرماتے ہیں کہ انسان کی چار دفعہ حالت بدلے گی۔ (۱)دنیا میں آنے سے پہلے عالمِ ارواح میں اللہ سے وعدہ۔ (۲)عالمِ دنیا میں قیام۔ (۳)عالمِ قبر۔ (۴)عالمِ آخرت جنت یا دوزخ۔ مولوی صاحب ہم کو عالمِ ارواح میں اپنی روح کی موجودگی کا علم اب ہوا ہے، اور جو روحوں نے اللہ سے بندگی کا وعدہ کیا اس میں ہماری روح بھی شامل تھی، لیکن ہم کو تو پتہ نہ چلا، ہمیں تو اس دنیا میں بتایا گیا کہ تم نے اللہ سے وعدہ کیا تھا تو جس طرح عالمِ ارواح کا ہمیں احساس نہیں ہوا تو کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ جزا و سزا، قبر و آخرت کا ہمیں اس طرح پتہ نہ چلے جس طرح عالمِ ارواح میں ہمیں کچھ پتہ نہ چلا؟
ج… عالمِ ارواح کی بات تو آپ کو بھول گئی، لیکن دنیا کی زندگی میں جو کچھ کیا وہ نہیں بھولے گا۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel