برا کام کرکے مقدر کو ذمہ دار ٹھہرانا صحیح نہیں
س… ایک آدمی جب برا کام کرتا ہے، اس سے اگر پوچھا جائے تو کہتا ہے کہ یہ میرے مقدر میں لکھا ہوا تھا، جب اللہ نے اس کے مقدر میں لکھا تھا تو پھر اس کا کیا قصور؟
ج… بندے کا قصور تو ظاہر ہے کہ اس نے برا کام اپنے اختیار سے کیا تھا، اور مقدر میں بھی یہی لکھا تھا کہ وہ اپنے اختیار سے برا کام کرکے قصوروار ہوگا اور سزا کا مستحق ہوگا۔
تنبیہ:…برا کام کرکے مقدر کا حوالہ دینا خلافِ ادب ہے، آدمی کو اپنی غلطی کا اعتراف کرلینا چاہئے۔