مسلمانوں کو اہل کتاب کہنا کیسا ہے؟
س… حالانکہ مسلمان کتاب سماوی کے حامل ہیں اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانتے ہیں، تو کیا اس وجہ سے ان کو اہل کتاب کہنا شرعاً یا لغتاً کسی بھی نوع سے درست ہے یا نہیں؟
ج… “اہل کتاب” اصطلاحی لفظ ہے، جو قرآن کریم سے پہلے کی منسوخ شدہ کتابوں کے ماننے والوں پر بولا جاتا تھا، مسلمانوں پر نہیں۔