Home » » تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے حملے کی تردید کردی

تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود نے ایک بار پھر ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے حملے کی تردید کردی



وانا (اے پی اے) تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ محسود  نے ایک بار پھر 

ملالہ یوسف زئی پر طالبان کی جانب سے حملے سے انکار کرتے ہوئے صاف الفاظ 

میں کہا ہے کہ یہ امریکہ کی کارروائی ہے جو اس خطے میں جنگ چاہتا ہے۔ ملالہ 

یوسف زئی پر حملے سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ چھوٹے سے واقعات کو بڑھا 

چڑھا کر اسلامی شدت پسندوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔ طالبان اور 

میڈیا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد تحریک طالبان کے سربراہ حکیم اللہ

 محسود نے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایک چھوٹے سے واقعہ کو بڑھا چڑھا کر 

اسلامی شدت پسندوں کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 

مغرب کبھی اسلام مخالف کارٹونوں اور کبھی فلموں کی آڑ میں مسلمانوں کو اشتعال 

دلاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی حکومت سے بے اطمینانی کا اظہار کیا اور اسے 

سیکولر کہا۔ انہوں نے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی پر الزام لگایا کہ وہ عام 

شہریوں پر حملے کرکے انکا الزام طالبان پر لگا دیتے ہیں تاکہ انہیں بدنام کیا 

جاسکے لہٰذا کوئی رائے قائم کرنے سے پہلے طالبان کے موقف کا انتظار کیا جائے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel