Home » » اہلسنت والجماعت کے 100 سے زائد کارکنان شہید کئے جاچکے ہیں : مولانا اورنگزیب فاروقی

اہلسنت والجماعت کے 100 سے زائد کارکنان شہید کئے جاچکے ہیں : مولانا اورنگزیب فاروقی






اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہناہے کہ

 قتل وغارت گری سوچی سمجھی بین الاقوامی سازش کا حصہ

 ہے، حکومت کراچی میں امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام 

ہوچکی ہے۔ گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے اہلسنت والجماعت 

کے کارکنوں کی نماز جنازہ ناظم آباد میں مولانا اورنگزیب فاروقی

 کی امامت میں ادا کی کی گئی جس میں کارکنوں اور لواحقین

 کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو 

کرتے ہوئے مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران

 ٹارگٹ کلنگ میں اہلسنت والجماعت کے 100 سے زائد کارکنان 

قتل کئے جاچکے ہیں، حکومت قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام

 ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قتل وغارت گری سوچی سمجھی بین 

الاقوامی سازش کا حصہ ہے ۔ اورنگزیب فاروقی نے کہا کہ یکم 

محرم الحرام کو یوم حضرت عمر فاروق کی ریلی کو روکا گیا تو 

امن وامان کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
Share this article :
 

Copyright © 2011. Al Asir Channel Urdu Islamic Websites Tarjuman Maslak e Deoband - All Rights Reserved
Template Created by piscean Solutions Published by AL Asir Channel
Proudly powered by AL Asir Channel